ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 6 ہلاک، متعدد زخمی

تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 6 ہلاک، متعدد زخمی

Sat, 04 Jan 2025 17:16:25    S.O. News Service

چنئی، 4/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی)تمل ناڈو کے ورودھ نگر ضلع کے ستور علاقے میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے حکام نے حادثے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 6 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں چار کمرے تھے جو دھماکہ کے بعد تباہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ دستہ موقع پر پہنچا اور کچھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ حادثے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی ہے لیکن تصور کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔ حادثے میں مرنے والے سبھی 6 افراد فیکٹری کے ہی ملازم تھے۔

واضح ہو کہ تمل ناڈو کے ورودھ نگر ضلع میں کئی پٹاخہ فیکٹری ہیں اور یہاں اس طرح کے کئی حادثے پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے گزشتہ سال ہوئے ایک حادثے کے بعد پٹاخہ فیکٹریوں میں سیفٹی ریگولیشن کی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ حالانکہ اس کے باوجود وہاں حادثے نہیں رک رہے ہیں۔

اس سے پہلے ریاست کے ورودھ نگر ضلع میں پٹاخہ فیکٹریوں میں آگ لگنے کی دو وارداتیں ہوئی تھیں جس میں 14 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ پہلا واقعہ رنگا پلیم علاقہ میں پیش آیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ پٹاخہ کے نمونہ تجربہ کے دوران یہ حادثہ ہوا تھا۔

دوسری طرف تلنگانہ کے یدادری بھون گیری ضلع میں ہفتہ کو ایک فیکٹری میں دھماکہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کا علاج اسپتال میں جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق یہ دھماکہ اس کارخانے میں ہوا جہاں دھماکہ خیز اشیاء بنائی جاتی ہے۔


Share: