ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / برہم شندے گروپ کا مطالبہ: سنجے راؤت پر غداری کا کیس چلایا جائے

برہم شندے گروپ کا مطالبہ: سنجے راؤت پر غداری کا کیس چلایا جائے

Sun, 14 Sep 2025 11:26:41    S O News

ممبئی  ، 14/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)شیو سینا کے ایکناتھ شندے گروپ نے شیوسینا (ٹھاکرے گروپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ راوت نے سوشل میڈیا پر ایسا تبصرہ کیا جو اشتعال انگیز اور ملک مخالف قرار دیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں شندے گروپ کے ایک وفد نے ممبئی پولیس کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ گروپ کے مطابق، سنجے راوت نے نیپال کے وزیر خزانہ پر سیاسی بے چینی کے دوران مظاہرین کے ذریعہ کیے گئے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ کہیں بھی ہو سکتا ہے‘‘۔ شنڈے دھڑے کا دعویٰ ہے کہ یہ تبصرہ براہِ راست ہندوستان اور مہاراشٹر کے تناظر میں کیا گیا۔

شندے گروپ کا کہنا ہے کہ راوت اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر متواتر اشتعال انگیز اور ملک مخالف بیانات دیتے رہے ہیں، جن سے عوامی فضا میں بے چینی پیدا ہوتی ہے اور شہر میں بم کی دھمکیوں یا افواہوں کو ہوا مل سکتی ہے۔

وفد کی قیادت کرنے والی ڈپٹی لیڈر شیتل مہاترے نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ سنجے راوت سے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کی جائے اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔


Share: