بنگلورو، 18/ فروری (ایس او نیوز ) کرناٹک میں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات میں طلباء کو آسانیاں فراہم کی جائیں اس بات کا پورا خیال رکھا جائے گا، یہ بات ریاستی وزیر برائے اسکولی تعلیم وخواندگی مدھو بنگار پانے کہی۔منگل کے روز ایک اخباری کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی یو سی سال دوم کیلئے امتحانات 28 فروری سے 17 مارچ 2026 ء تک صبح 10 بجے تا دو پہر 1 بجے کروائے جائیں گے، جبکہ ایس ایس ایل سی کا پہلا امتحان 18 مارچ سے 2 اپریل 2026ء تک صبح 10 بجے سے دوپہر 1.15 بجے کروائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امسال پی یوسی امتحان میں 7,10,363 طلباء نے رجسٹریشن کروایا، ان میں 6,46,801 پہلی بار امتحان لکھنے والے ہیں اور 50540 ر پیٹرس ہیں اور 13022 پرائیویٹ امیدوار ہیں ۔ سائنس زمرے سے 2,92,645 کامرس سے 2,11,174 اور آرٹس زمرے سے 1,42,982 طلباء امتحان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس امتحان میں 5174 منظور شدہ کالجوں کے طلباء 1217 مراکز میں امتحان لکھیں گے۔
مدھو بنگار پا نے بتایا کہ جوابی پرچوں کی جانچ کو کافی تیزی سے مکمل کی جائے گا اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ نتائج کا اعلان 7 / اپریل تک کر دیا جائے گا۔ ایس ایس ایل سی امتحان میں 9,02,889 طلباء نے رجسٹر کروایا ہے ان میں 8,12,855 نئے امتحان لکھنے والے ہیں اور 62,845 ر پیٹرس اور 27189 پرائیویٹ امیدوار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ محکمہ تعلیمات کے تمام افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ امتحانات کے دوران ایسا ماحول بنایا جائے کہ تمام طلباء کسی بھی ڈر و خوف کے بغیر امتحان لکھیں ، امتحانات کے دوران مبینہ دھاندلیوں پر سختی سے نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دور دراز مقامات سے آنے والے طلباء کی تفصیلات پہلے ہی معلوم کر کے ان کیلئے خصوصی بسوں کا انتظامات کروائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایس اے ٹی نظام کے سبب کچھ طلباء کو پریشانی ہوسکتی ہے۔ تاہم اگلے سال سے تمام سرکاری اور ایڈڈ اسکولوں کے انتظامیہ کو یہ نظام اپنے طور پر نصف کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ اس موقع پر محکمہ تعلیمات کی پرنسپل سکریٹری رشمی مہیش بھی موجود تھیں۔
پی یو سی سال دوم کا ٹائم ٹیبل:
28/ فروری :کنڑا ، عربی
2/مارچ : جغرافیہ ، اسٹاٹس ٹیکس، سائی کولاجی
3/ مارچ : انگلش
4 / مارچ : تمل ، تیلگو ، ملیالم ،مراٹھی ، اردو سنسکرت اور فرینچ
5/ مارچ: مارچ: ہسٹری
6/ مارچ : فزکس
7/ مارچ : آپشنل کنڑا ، بزنس اسٹڈیز ، جیالوجی
9/ مارچ: کیمسٹری ، ایجوکشن ، بیسک میتھس
10/ مارچ : اکنامکس
11/مارچ : لاجک الیکٹرانکس ، ہوم سائنس
12/مارچ : ہندی
14/ مارچ : اکاؤ نٹنسی ، میتھس
16/ مارچ : سوشیالوجی ، بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس
17/ مارچ : ہندوستانی میوزک ، ریٹکل آٹو موبائیلڈ ہیلتھ سیفٹی
ایس ایس ایل سی امتحان -1
18 / مارچ: فرسٹ لانگویج (کنڑا ، انگلش ، ہندی ، اردو وغیرہ )
19/ مارچ : سائنس
20/مارچ سکینڈ لانگویج
21/ مارچ: میتھس
22/ مار: تھرڈ لانگویج
23/ مارچ : سوشیل سائنس