ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں شدید بارش کے پیش نظر اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں آج تعطیل؛ اُڈپی ضلع میں بھی چھٹی کا اعلان

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں شدید بارش کے پیش نظر اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں آج تعطیل؛ اُڈپی ضلع میں بھی چھٹی کا اعلان

Thu, 12 Jun 2025 05:53:35    S O News

بھٹکل، 12 جون (ایس او نیوز): محکمہ موسمیات کی جانب سے اترکنڑا ضلع میں 11 جون سے 17 جون تک مسلسل اور شدید بارش کی پیش گوئی کے بعد، ضلعی انتظامیہ نے آج بروز جمعرات 12 جون کو کاروار، انکولہ، کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل تعلقہ جات میں واقع تمام پرائمری و ہائی اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں بھٹکل تحصیلدار ناگیندرا کولاشیٹی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ بچوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 34(ایم) کے تحت لیا گیا ہے۔

کاروار میں ڈپٹی کمشنر اترکنڑا اور ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صدر کی جانب سے جاری سرکاری حکم نامے میں محکمہ خواتین و اطفال ترقی اور محکمہ تعلیم عامہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی ذکر ہے کہ تعطیل کے سبب ضائع ہونے والے تعلیمی اوقات کو بعد میں مناسب انداز میں پورا کیا جائے گا۔

دریں اثنا، پڑوسی ضلع اُڈپی میں بھی شدید بارش کے انتباہ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Click here for report in English


Share: