ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سنجے راؤت کا بی جے پی حکومت پر مافیا کو حمایت دینے کا سنگین الزام

سنجے راؤت کا بی جے پی حکومت پر مافیا کو حمایت دینے کا سنگین الزام

Mon, 13 Jan 2025 11:58:21    S.O. News Service

ممبئی، 13/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی)شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیڈ اور پربھنی اضلاع میں حالیہ واقعات بہت ہی حیران کن ہیں، جہاں چھوٹے مجرموں کو گرفتار کیا گیا لیکن بڑے ملزمان کو بچا لیا گیا۔ راؤت نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے مافیا گروپوں کو تحفظ دیا ہے اور ان کے پیچھے پارٹی کے کچھ اہم افراد جیسے والمیکی کراڈ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات مافیا راج کی طرح نظر آ رہے ہیں، جیسے شکاگو میں ماضی میں ہوا کرتا تھا۔

راؤت کے مطابق جن لوگوں کے پریواروں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور جن کے رشتہ داروں کو قتل کیا گیا وہ سب دھیرے دھیرے سامنے آ کر اپنی بات رکھیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ سبھی کو تحفظ فراہم کریں بجائے اس کے کہ اصل ملزم کو بچانے کی کوشش کریں۔  سنجے راؤت نے مزید کہا کہ مہارشٹر پُرسکون ہونے کے ساتھ ساتھ صدمے سے بھی دوچار ہے۔ بیڈ اور پربھنی میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے اور ریاست میں امن و امان قائم کرنے کے لیے غنڈہ گردی کو حمایت دینے کا طریقہ صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں امن و امان تب قائم ہوگا جب والمیکی کراڈ جیسے لوگوں تحفظ فراہم کرنا بند کیا جائے گا۔

سنجے راؤت نے واضح کر دیا ہے کہ انہوں نے یا کسی بھی شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر نے یہ نہیں کہا ہے کہ انڈیا اتحاد یا مہاوکاس اگھاڑی ٹوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی اسمبلی انتخاب کے لیے تھا جب کہ انڈیا اتحاد پارلیمانی انتخاب کے لیے ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی شیو سینا نے بلدیاتی انتخاب آزادانہ طور پر لڑا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو سنجے راؤت نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی ممبئی اور ناگ پور میونسپل کارپوریشن کا انتخاب اکیلے لڑے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ مقامی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے لیا گیا ہے۔ پارلیمانی اور ضمنی انتخاب میں کارکنوں کو موقع نہیں ملتا ہے۔ ایسے میں ہمیں میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور نگر پنچایت میں اپنے دم پر انتخاب لڑنا چاہیے اور اپنی پارٹی کو مضبوط کرنی چاہیے۔ اسی کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔


Share: