ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راجستھان: ادے پور میں ٹریلر کی ٹیمپو کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

راجستھان: ادے پور میں ٹریلر کی ٹیمپو کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

Sat, 04 Jan 2025 12:10:24    S.O. News Service
راجستھان: ادے پور میں ٹریلر کی ٹیمپو کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

ادے پور، 4/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی) راجستھان کے ادے پور شہر میں شاہراہ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریلر نے ٹیمپو کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ایک بچی اور 4 خواتین کی موت ہو گئی، جب کہ 8 دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر شور شرابہ مچ گیا، اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کی ٹکر کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔

حادثہ ادے پور پنڈواڑا شاہراہ پر ہوا ہے جہاں پہلے بھی کئی حادثات ہوتے رہے ہیں۔ اس شاہراہ پر ڈھلان کے سبب کئی بار بریک فیل ہونے اور کئی بار بڑی گاڑیوں کے بے قابو ہونے کی وجہ سے حادثات پیش آئے ہیں۔ 3 جنوری کو ایک تیز رفتار ٹریلر نے 3 پہیہ ٹیمپو کو ٹکر مار دی اور کہا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹریلر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ٹریلر اور ٹیمپو کے درمیان ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ٹیمپو کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں موجود 4 خواتین سمیت ایک بچی کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اس حادثہ میں 8 زخمی ہوئے لوگوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے اور انھیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس ایمبولنس کے ساتھ موقع پر پہنچی۔ پولیس نے سڑک پر زخمی حالت میں پڑے لوگوں کو دیکھا جو درد سے بے حال تھے۔ پہلی فرصت میں پولیس نے سبھی زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد 4 خواتین اور ایک بچی کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثہ کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔


Share: