ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوم جمہوریہ 2025: صدر مرمو 942 اہلکاروں کو تمغے سے نوازیں گی، 95 جوانوں کو بہادری کے اعزازات

یوم جمہوریہ 2025: صدر مرمو 942 اہلکاروں کو تمغے سے نوازیں گی، 95 جوانوں کو بہادری کے اعزازات

Sat, 25 Jan 2025 17:31:47    S.O. News Service

نئی دہلی  ، 25/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی)یوم جمہوریہ 2025 کی تقریب سے قبل پولیس، فائر بریگیڈ، ہوم گارڈ اور شہری تحفظ اور اصلاحات کے مجموعی طور پر 942 اہلکاروں کو مختلف زمروں میں بہادری اور خدمات کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ہفتے کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق ان اہلکاروں کو مختلف ایوارڈز دیں گی۔ اس میں 95 جوانوں کو بہادری کے تمغے، 101 کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ تمغے اور 746 کو قابل ستائش خدمات کے لیے تمغے دیے جائیں گے۔

مرکزی وزارت داخلہ نے بتایا کہ انعام پانے والوں میں پولیس، فائر بریگیڈ اور شہری تحفظ کے اہلکار اور اصلاحی خدمات میں کام کرنے والے اہلکار شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق تمغہ حاصل کرنے والے 95 جوانوں میں سے 28 اہلکار بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں تعینات تھے، 28 جموں و کشمیر علاقے میں، تین شمال-مشرق میں اور 36 دیگر علاقوں میں تعینات تھے، جنہیں ان کی بہادری کے کاموں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

خصوصی خدمات (پی ایس ایم) کے لیے 101 صدارتی تمغوں میں سے 85 پولیس اہلکاروں کو، 5 فائر بریگیڈ سروس کے اہلکاروں کو، 7 شہری تحفظ اور ہوم گارڈ سروس کے اہلکاروں کو اور 4 اصلاحات خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 746 قابل ستائش خدمات تمغوں (ایم ایس ایم) میں سے 634 پولیس سروس کو، 37 فائر بریگیڈ سروس کو، 39 شہری تحفظ اور ہوم گارڈ سروس کو اور 36 اصلاحی خدمات انجام دینے والوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔

واضح ہو کہ بہادری تمغہ (گیلنٹری میڈل) غیر معمولی بہادری کے کاموں کے لیے فراہم کیا ہے۔ وہیں صدارتی خدمات تمغہ (پی ایس ایم) خدمات میں خصوصی اور بہترین ریکارڈ کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔ جبکہ قابل ستائش خدمات تمغہ (ایم ایس ایم) اُس بیش قیمت خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جو فرائض کے تئیں وقفیت کے ساتھ کی جاتی ہے۔


Share: