ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محکمہ موسمیات کی پیش گوئی : ساحلی اضلاع میں 27 تک ہو سکتی ہے بارش

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی : ساحلی اضلاع میں 27 تک ہو سکتی ہے بارش

Mon, 23 Feb 2026 13:03:00    S O News

بینگلورو، 23 / فروری (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان مطابق خلیج بنگال پر بننے والے دباو کی وجہ سےریاست کے ساحلی اضلاع میں 27 فروری تک بارش ہونے کا امکان ہے ۔   
    
بتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال کے اوپر شمالی سری لنکا کے قریب مرکز بننے والا دباؤ مشرق کی طرف بڑھنے کے آثار دکھا رہا ہے ۔ اس کے نتیجے میں خلیج بنگال سے چلنے والی ہوائیں کمزور پڑنے کا امکان ہے ۔ اس وجہ سے بارش کی صورتحال پر گہری نظر رکھنی ہوگی ۔ اس بات کا بھی امکان جتایا گیا ہے کہ   ابتدائی طور پر کی گئی پیش گوئی سے بھی کم مقدار میں بارش ہو سکتی ہے  ۔
    
دکشن کنڑا ضلع کے دیہی علاقوں میں اچھی بارش کی اطلاع ملی ہے ۔ کاسرگوڈ، دکشن کنڑا اور اڈپی اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں ۔
    
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال سے عوامی زندگی میں کچھ خلل پڑ سکتا ہے ۔ تیز ہوائیں کئی مقامات پر بجلی منقطع ہونے کا باعث بن سکتی ہیں ۔ بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام کا بھی امکان ہے ۔ درختوں کی شاخیں ٹوٹنے اور گرنے کا خدشہ بتاتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ضلع کے منتخب علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جب کہ محکمہ موسمیات نے بادلوں گرجنے اور بجلیوں کے کڑکنے کی گنجائش دیکھتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔
    
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سی دوران تمل ناڈو اور سری لنکا کے ساحلوں کے قریب جنوب مغربی خلیج بنگال کے اوپری ماحول میں ایک طوفانی گردش بن گئی ہے ۔ اس گردش کی وجہ سے  ایک چھوٹا کم دباؤ والا علاقہ تیار ہوا ہے جو سمندر پر نمی سے بھرے بادلوں کو جنوبی ہندوستان میں کرناٹک اور کیرالہ کی طرف کھینچ رہا ہے ۔
    
دکشن کنڑا ضلع کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کی اطلاع ملی ہے اور بارش کی سرگرمی اگلے پانچ دنوں تک جاری رہنے کا امکان جتایا گیا ہے ۔


Share: