ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہاراشٹر: پونے میں 73 افراد پراسرار بیماری سے متاثر، حکومت کا الرٹ جاری

مہاراشٹر: پونے میں 73 افراد پراسرار بیماری سے متاثر، حکومت کا الرٹ جاری

Sat, 25 Jan 2025 17:25:47    S.O. News Service

  پونے ، 25/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی)مہاراشٹر کے پونے میں ایک پراسرار بیماری نے تشویش پیدا کر دی ہے۔ اب تک اس بیماری سے 73 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں نو زائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔ پونے کے تین اسپتالوں نے اس بارے میں مقامی حکام کو الرٹ جاری کیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت اس معاملے پر چوکنا ہے، جبکہ یہ مسئلہ مرکزی حکومت کی توجہ تک بھی پہنچ گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پونے کے مقامی طبقوں میں مہینے میں جی بی ایس کے ایک دو مریض آتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ ایک ہفتہ میں جی بی ایس سے متاثر 14 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑ گیا ہے۔ ان معاملوں کے سامنے آنے کے بعد ممہاراشٹر محکمہ صحت الرٹ ہوا اور گھر گھر سروے شروع کیا گیا۔ اس دوران یہ پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ کہیں کوئی جی بی ایس کا مریض تو نہیں ہے۔ ساتھ ہی لوگوں میں بیداری بھی پھیلائی گئی۔ دو دنوں میں میونسپل اور ضلع صحت کارکنوں کے ذریعہ تقریباً 7200 گھروں کا سروے کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ بیماری گولین-بیر سنڈروم (جی بی ایس) ہے۔ یہ سنڈروم انسان کے ایمیون-سسٹم کو نشانہ بناتا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایپی ڈے میلاجی محکمہ کی جوائنٹ ڈائریکٹر ببیتا کمال پورکر نے بتایا کہ سروے کے دوران لوگوں کو بیماری کی علامات کی جانکاری دی گئی۔ جی بی ایس کی علامت میں اعضا کا سُنّ ہونا اور طویل مدت تک ڈائریا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی سینٹرل سرویلانس یونٹ (سی ایس یو) نے پونے میں جی بی ایس کے بڑھتے معاملوں پر نوٹس لی ہے۔ اس کے بعد پونے میں مقامی افسروں کی مدد کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجی جا رہی ہے۔ مختلف اسپتالوں کو علاج کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

سسون اسپتال میں 16 جی بی ایس مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کُل 73 مریضوں میں سے 44 پونے دیہی کے ہیں۔ وہیں 11 پونے کارپوریشن ایریا اور 15 پپمپری-چنچواڑ میونسپل کارپوریشن بیلٹ کے رہنے والے ہیں۔ سب سے زیادہ مریض 14 کرکت واڑی سے، 8 ڈی ایس کے وشوا سے، 7 ناندیڑ سٹی سے، 6 کھڑک واسلا سے ہیں۔ 3مریضوں کی عمر 5 سال سے کم، 18 مریض 6 سال سے 15 سال اور 7 مریض 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔


Share: