Mon, 23 Dec 2024 12:11:24Office Staff
یہ واقعی خوشی کی بات ہے کہ ہم آئین پر گفتگو کر رہے ہیں۔ اس کی اہمیت اس لیے ہے کہ جمہوریت کے دوسرے ستون کے کچھ لوگ تو اب خدا سے بات کرنے لگے ہیں۔ خدا کے پاس اتنے کام ہیں، کسی کو نوکری دلوانی ہے، کسی کی شادی کروانی ہے، کسی کو الیکشن جتوانا ہے۔ کون سی پرچی نکلے گی، کس کی عرضی قبول ہو گی، کچھ کہنا مشکل ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہم آئین کے دائرے میں رہ کر بات کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 23 Dec 2024 11:08:31Office Staff
دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح ہلکی بارش کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سیلسیس تک کمی متوقع ہے، جبکہ منگل سے کم سے کم درجہ حرارت میں بھی 1 سے 2 ڈگری سیلسیس تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں پورے ہفتے شدید سردی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
View more
Mon, 23 Dec 2024 10:46:39Office Staff
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونے کمار سکسینہ نے حالیہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ناقص حالات کا معائنہ کیا۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اس دورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی بدحالی کے لیے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں یکساں طور پر ذمہ دار ہیں اور یہ صرف سیاسی مقاصد کے تحت کی جانے والی کارروائی ہے۔
View more
Mon, 23 Dec 2024 10:40:25Office Staff
اُناؤ ریپ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق بی جے پی لیڈر کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ سے اہم راحت ملی ہے۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر دی گئی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 20 جنوری کو خودسپردگی کا حکم دیا ہے۔ کلدیپ سینگر کو ایمس میں علاج کروانے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم عدالت نے ان پر دہلی چھوڑنے اور اپنے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
View more
Mon, 23 Dec 2024 10:34:33Office Staff
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر حزب اختلاف کی ناراضگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو قومی سطح پر پریس کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے جائیں گے۔
View more
Mon, 23 Dec 2024 01:01:41IG Bhatkali
ڈی ایم کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی پارٹی کی مخالفت کرنے والے تمام افراد اس قابل نہیں ہیں کہ انہیں ان کی پارٹی کا حریف سمجھا جائے۔
View more
Sun, 22 Dec 2024 18:02:04Office Staff
پیگاسس اسپائی ویئر اسکینڈل ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی کا باعث بن گیا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگریسی رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت سے اس بابت جواب طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ کی ایک عدالت نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کو قصور وار قرار دیا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ مزید سرخیوں میں آیا ہے۔
View more
Sun, 22 Dec 2024 17:58:20Office Staff
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے "ون نیشن ون الیکشن" کو علاقائی جماعتوں کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ راجستھان میں جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس بل پر تفصیلی بحث کرنی چاہیے تاکہ تمام پہلوؤں پر غور کیا جا سکے اور کسی جامع نتیجے تک پہنچا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے پر مکمل بحث ضروری ہے تاک
View more
Sun, 22 Dec 2024 17:05:20Office Staff
کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق اگر بلز کی ادائیگی میں تاخیر کی جاتی ہے تو بینکوں کو بھاری سود وصول کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ کریڈٹ کارڈ بلز کی تاخیر پر صارفین پر اپنی مرضی کے مطابق سود کی شرح عائد کر سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد صارفین کو تاخیر کی صورت میں اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy