Sat, 21 Dec 2024 11:52:37Office Staff
ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف وزیر داخلہ امیت شاہ کے توہین آمیز تبصرے اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ دھکا مکّی کے واقعہ کے خلاف جمعہ کو اپوزیشن نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور پورے ملک میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔ اسی سلسلے میں دہلی میں وجے چوک سے پارلیمنٹ تک مارچ کیا گیا، جس میں بابا صاحب امبیڈکر کے خلاف وزیر داخلہ امیت شاہ کے تبصرے پر ان کے استعفیٰ کا مطالبہ دوبارہ کیا گیا۔
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:52:45Office Staff
قومی دارالحکومت دہلی-این سی آر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سردی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور حالیہ دنوں میں کہرا بھی شدت اختیار کر چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں میں نوئیڈا، فرید آباد اور گروگرام میں شدید کہرا رہے گا۔ اسی دوران، کشمیر اور ہماچل پردیش میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، جہاں کشمیر کے جھرنے منجمد ہو چکے ہیں اور ہماچل کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرا ہو
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:39:28Office Staff
کانگریس نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے اختتام پر جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران جو کچھ ہوا، وہ فاشزم کی علامت ہے۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ پارلیمنٹ احاطے میں پیش آئے دھکا مُکی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جائے اور پولیس میں کی گئی شکایت کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے۔
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:34:08Office Staff
پارلیمنٹ احاطہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے دھکا مُکی کے واقعہ پر بیان بازی کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن رہنما اسے حکومت کی سازش قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد امت شاہ کو بچانا ہے۔ تاہم، اپوزیشن پارٹیاں، خاص طور پر کانگریس، ڈاکٹر امبیڈکر کے حوالے سے امت شاہ کے بیان پر معافی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ کانگریس نے تو اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ داخلہ سے استعفیٰ لینے کی بھی بات کی ہے۔
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:28:26Office Staff
پارلیمنٹ کے احاطے میں گزشتہ روز پیش آئے دھکم پیل کے واقعہ کے بعد بی جے پی نے راہل گاندھی کو جس انداز میں نشانہ بنایا ہے، اس پر کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں حیرانی کا اظہار کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے بعض اراکین پارلیمنٹ نے راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی، جس پر کانگریس رہنماؤں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے واضح کیا کہ راہل گاندھی بی جے پی کی اس بزدلانہ کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہوں
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:22:22Office Staff
لوک سبھا میں ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل کی منظوری کے بعد اسے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) میں بھیج دیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس کمیٹی میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے مل کر مجموعی طور پر 31 اراکین شامل کیے گئے تھے، لیکن اب اس تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی اراکین کی درخواست پر ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل کے جائزے کے لیے جے پی سی میں مزید 8 اراکین شامل کیے گئے ہیں، جس سے کمیٹی کی کل تعداد 39 ہو گئ
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:18:09Office Staff
اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے قریب اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب بھگوا گمچھا پہنے اور پیشانی پر تلک لگائے ایک نوجوان مسجد کی سیڑھیوں تک پہنچ گیا۔ اس وقت نمازِ جمعہ کی تیاری چل رہی تھی، اور نمازی حیرت زدہ رہ گئے۔ نوجوان کو دیکھ کر نمازیوں نے اسے گھیر لیا۔ بعد ازاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:13:08Office Staff
انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے راہل گاندھی کے خلاف درج ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آئینی معاملات اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے متعلق عوامی توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیا ہے۔
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:07:35Office Staff
کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بگڑتی صحت کے پیش نظر سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ انہیں کھنوری بارڈر کے قریب ایک عارضی اسپتال میں منتقل کیا جائے۔ 70 سالہ جگجیت سنگھ ڈلیوال 26 نومبر سے ایم ایس پی اور دیگر مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy