Wed, 25 Dec 2024 11:19:12Office Staff
سنبھل کی شاہی جامع مسجد کی سروے رپورٹ تقریباً مکمل ہو چکی ہے، صرف چند تکنیکی امور حل ہونے باقی ہیں جو جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔ یہ رپورٹ جنوری 2025 کے پہلے ہفتے میں عدالت میں جمع کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں عدالت کے مقرر کردہ کورٹ کمشنر نے میڈیا کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
View more
Wed, 25 Dec 2024 11:15:40Office Staff
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں آج صدر جمہوریہ کے نام ریجنل ڈسٹرکٹ آفیسرز کو ایک ڈیمانڈ لیٹر پیش کیا گیا، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 25 Dec 2024 11:04:08Office Staff
گجرات میں آج ایک بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا جب دادر-پوربندر سوراشٹر ایکسپریس کے ایک کوچ کا پہیہ پٹری سے اتر گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد کانگریس نے مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’Reel منتری جی... گجرات میں سوراشٹر ایکسپریس کے ساتھ ایک ’چھوٹا سا حادثہ‘ پیش آیا ہے۔
View more
Wed, 25 Dec 2024 10:57:28Office Staff
ملک کی کچھ ریاستوں میں آج نئے گورنرز کی تقرری اور رد و بدل عمل میں آئی ہے۔ چند گورنرز کو ایک ریاست سے دوسری ریاست منتقل کیا گیا ہے، جبکہ اڈیشہ کے گورنر رگھوبر داس کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے رگھوبر داس کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
View more
Wed, 25 Dec 2024 10:34:22Office Staff
اتر پردیش پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف اضلاع میں مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا، جبکہ 2 دیگر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پیر کی صبح پیلی بھیت سے شروع ہونے والے انکاؤنٹر کا سلسلہ میرٹھ، لکھنؤ، اور منگل کی صبح غازی پور تک جا پہنچا۔
View more
Wed, 25 Dec 2024 10:19:25Office Staff
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے جہانگیر آباد علاقے میں گاڑی پارک کرنے کے تنازع نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ پرانی غلہ منڈی میں پیش آئے اس واقعے میں دو گروہوں کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی، جس میں لاٹھی ڈنڈے اور تلواروں کا کھلم کھلا استعمال کیا گیا۔ دونوں طرف سے شدید پتھراؤ بھی ہوا، جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
View more
Tue, 24 Dec 2024 19:24:04Office Staff
وقف (ترمیمی) بل 2024 کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی مدت میں توسیع کے بعد اس کی میٹنگوں کا سلسلہ دوبارہ تیز ہو گیا ہے۔ کمیٹی جلد ہی ریاستی نمائندوں سے زبانی شواہد ریکارڈ کرنے کے لیے میٹنگ منعقد کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میٹنگ 26 اور 27 دسمبر کو ہوں گی۔
View more
Tue, 24 Dec 2024 19:07:34Office Staff
انتخابات کے انعقاد سے متعلق حالیہ دنوں میں کچھ اہم ترامیم کی گئی ہیں، جس پر کانگریس نے اعتراض اٹھایا ہے۔ کانگریس نے ان ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ اس بات کی اطلاع پارٹی کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی۔
View more
Tue, 24 Dec 2024 17:28:40Office Staff
ہندوستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر راہل گاندھی نے سبزی مارکیٹ کا دورہ کر کے سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس دورے کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل اور ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی۔ ویڈیو میں راہل گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے دعوے کرنے والی حکومت بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy