ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : یلاپور میں بین الریاستی ڈیزل چور گرفتار

کاروار : یلاپور میں بین الریاستی ڈیزل چور گرفتار

Sat, 28 Dec 2024 19:20:32  Office Staff   S.O. News Service
کاروار : یلاپور میں بین الریاستی ڈیزل چور گرفتار

کاروار، 28 / دسمبر (ایس او نیوز) یلاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ڈیزل چوری کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو بین الریاستی چوروں کو گرفتار کیا ہے ۔
    
موصولہ تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ چوروں کی شناخت دیواس مدھیہ پردیش کے رہنے والے امین خان رفیق خان (39 سال) اور شاجا پور مدھیہ پردیش کے رہنے والے پنکج نائیک گجر سنگھ چوہان (29 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
یلاپور پولیس کے بیان کے مطابق اس نے چوروں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ان کے قبضے سے ڈیزل کے کین بھی ضبط کیے ہیں ۔ 


Share: