Sat, 30 Jul 2016 17:04:37SO Admin
امریکہ نے اعلان کیاہے کہ وہ غیرملکی فضائی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دے گا کہ وہ امریکا کے بنائے ہوئے طیاروں کو ایران لے جائیں۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد تجاری روابط کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 17:00:17SO Admin
مبصرین کے نزدیک یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس نے ملک کے امور چلانے کے لیے ایک سیاسی کونسل تشکیل دینے سے متعلق حوثیوں کے ساتھ جومعاہدہ کیا ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:55:43SO Admin
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحاد نے واضح کیا ہے کہ فورسز کی تازہ نقل وحرکت کامقصدیمن کا محاصرہ کرنا نہیں بلکہ باغیوں کو اسلحہ کی سپلائی روکنا ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:50:18SO Admin
کویت کی میزبانی میں گذشتہ کئی ماہ سے یمنی حکومت اور باغیوں کیدرمیان جاری امن مذاکرات کی کوششیں ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی ہیں۔ یمنی باغیوں کی جانب سے یک طرفہ طور پر ملک کا نظم ونسق چلانے کے لیے سیاسی کونسل کی تشکیل کے اعلان پرحکومت نے سخت احتجاج کرتے ہوئے مذاکرات سے علاحدگی کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:46:31SO Admin
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسس نے آج جمعے کو نازی دور کے سابقہ اذیتی کیمپ آؤشوٹس کا دورہ بوجھل دل اور صدمے کے اظہار کے ساتھ کیا۔پوپ خود پیدل چل کر آؤشوٹس کے اس بدنام زمانہ کیمپ میں داخل ہوئے جس کے دروازے پر طنز کے طور پر یہ الفاظ درج ہیں،کام آزاد کر دیتا ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:44:06SO Admin
فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ جہادی حملوں کے تناظر میں وہ ملک میں مساجد کی غیر ملکی مالی امداد پر عبوری پابندی عائد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:42:05SO Admin
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی کوشش کے باعث ہی انڈونیشیائی حکام نے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روکا ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:36:22SO Admin
افغانستان میں سرکاری دستوں کو طالبان کی مسلح کارروائیوں کے نتیجے میں کئی علاقوں سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔ اس وقت36اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہے جبکہ مزید 104 اضلاع جنگجوؤں کے کنٹرول میں چلے جانے کا خطرہ ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:33:20SO Admin
سید مراد علی شاہ نے سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سندھ اسمبلی نے مراد علی شاہ کو سادہ اکثریت سے قائد ایوان منتخب کیا جبکہ انتخاب میں مجموعی طور پر اکیانوے اراکین نے حصہ لیا۔مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کے لئے اٹھاسی اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کو صرف تین ووٹ ملے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy