ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یو پی ایس سی 2024: شکتی دوبے اول، 26 مسلم امیدواروں کی شاندار کامیابی

یو پی ایس سی 2024: شکتی دوبے اول، 26 مسلم امیدواروں کی شاندار کامیابی

Wed, 23 Apr 2025 17:14:07    S O News
یو پی ایس سی 2024: شکتی دوبے اول، 26 مسلم امیدواروں کی شاندار کامیابی

نئی دہلی، 23/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) یونین پبلک سروس کمیشن نے 22 اپریل 2024 کو سول سروسز امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال شکتی دوبے نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ہے۔ ان کے بعد رشتا گوئل نے دوسرا، اور ڈونگرے ارچت پراگ نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس سال بھی مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھائی، جن میں مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 26 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جب کہ ارم چودھری اور فرخندہ قریشی نے ٹاپ 100 میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

اس سال کل 1,009 امیدوار سول سروسز امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ یو پی ایس سی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کامیاب امیدواروں کے ناموں اور رول نمبرز پر مشتمل شارٹ لسٹ جاری کی ہے، جہاں امیدوار اپنا فائنل نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

ٹاپرس میں شاہ مارگی چراغ ، آکاش گرگ ، کومل پونیا ، آیوشی بنسل ، راج کرشن جھا ، آدتیہ وکرم اگروال اور مینک ترپاٹھی شامل ہیں۔ یو پی ایس سی نے 1,009 امیدواروں کی سفارش کی ہے جنہیں درج ذیل خدمات میں شامل کیا جائے گا: انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ، انڈین فارن سروس اور انڈین پولیس سروس ۔

شکتی دوبے نے سول سروسز امتحان 2024 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے پورے ملک میں فخر حاصل کیا ہے۔ آج جاری کیے گئے یو پی ایس سی سی ایس ای امتحان کے نتائج میں شکتی نے آل انڈیا رینک 1 حاصل کی ہے۔ شکتی دوبے کا تعلق اتر پردیش کے پریاگ راج سے ہے۔

انہوں نے اپنی اسکول اور کالج کی تعلیم پریاگ راج سے ہی مکمل کی ہے۔ شکتی نے الہ آباد یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے اور اپنی پوسٹ گریجویشن بایو کیمسٹری میں بنارس ہندو یونیورسٹی سے مکمل کی ہے۔ شکتی نے پی جی 2016 میں مکمل کیا تھا۔ اس کے بعد 2018 سے وہ سول سروسز امتحان کی تیاری میں مصروف ہو گئیں تھیں۔

یو پی ایس سی سول سروسز 2024 کے نتائج جو منگل، 22 اپریل 2025 کو اعلان کیے گئے، میں 1,009 کامیاب امیدواروں میں سے 26 مسلمان امیدواروں نے اعلیٰ رینک حاصل کی ہے۔ تاہم، کوئی بھی مسلمان امیدوار ٹاپ 25 کی فہرست میں شامل نہیں ہوا۔ اس کے واحد استثناء ارم چوہدری اور فرخندہ قریشی ہیں، جو میرٹ لسٹ میں ٹاپ 100 میں شامل ہوئیں۔

مجموعی طور پر 97 مسلمان امیدواروں نے یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2024 پاس کیا اور انہیں شخصیت ٹیسٹ (انٹرویوز) کے لیے مدعو کیا گیا، جو 7 جنوری سے 17 اپریل 2025 تک ہوا۔ یو پی ایس سی سی ایس ای 2024 – مسلم ٹاپرز کے نام اور رینک کچھ یوں ہیں۔ 40: ارم چوہدری، 67: فرخندہ قریشی، 131: محمد منیب بھٹ، 142: عذیبہ انعم اشفاق احمد، 281: وسیم الرحمن،

۔ 292: محمد نیاب انجم، 314: محمد حارث ، 345: محمد شوکت عظیم، 417: الفہ خان، 429: نادیہ عبد الرشید، 442: نجما ای سلام، 506: شکیل احمد، 553: شاہ محمد عمران محمد عرفان، 560: محمد آفتاب عالم، 585: محسنہ بانو، 594: سید محمد عارف معین، 633: غلام حیدر، 643: حسن خان، 660: گانچی غزالہ محمد حنیف، 711: محمد صلاح ٹی اے، 742: صدف ملک، 768: یاسر احمد بھٹ، 815: جاوید میو، 847: نذیر احمد بیجران، 993: ارشد عزیز قریشی اور 998: اقبال احمد۔

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے آج سول سروسز امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے، جو ستمبر 2024 میں ہونے والے تحریری امتحانات اور جنوری سے اپریل 2025 تک ہونے والے شخصیت ٹیسٹس پر مبنی ہیں۔


Share: