ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پرینکا گاندھی کا کل سے وائناڈ کا 3 روزہ دورہ، مختلف تقاریب میں شرکت کریں گی

پرینکا گاندھی کا کل سے وائناڈ کا 3 روزہ دورہ، مختلف تقاریب میں شرکت کریں گی

Thu, 27 Mar 2025 10:54:56    S O News

نئی دہلی  ، 27/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کل یعنی 27 مارچ سے 3 دنوں کے لیے اپنے انتخابی حلقہ کا دورہ کرنے جا رہی ہیں۔ اس دوران وہ شری سیتا دیوی لو کش مندر اور ولیورکاوو مندر کا دورہ کریں گی، اور مختلف تقاریب میں شرکت کریں گی۔ پرینکا گاندھی نئے گرام پنچایت دفتر کے احاطے میں اسمارٹ آنگن واڑ، اتھیراٹ ٹکنو میں لفٹ آبیاری پروجیکٹ، اریتھلوٹ ٹکنو چیک باندھ، ونیتا سنگمم، اور ’وَن اسکول، وَن گیم‘ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گی۔ اس کے علاوہ، وہ کلپیٹا میں ایلسٹون اسٹیٹ میں ہونے والی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔

دی گئی جانکاری کے مطابق پرینکا گاندھی 27 مارچ کی صبح 10.30 بجے پلپلّی میں شری سیتا دیوی لو کش مندر کا دورہ کریں گی۔ اس کے بعد صبح 10.50 بجے وہ پلپلّی میں ہی ایک نئے گرام پنچایت دفتر احاطہ کا افتتاح کریں گی۔ دوپہر 12.10 بجے سینٹ سیبسٹین چرچ گراؤنڈ، ایرولم میں دیرینہ ضلع پروگرام کے تحت انگادسیری میں ایک اسمارٹ آنگن واڑی اتھیراٹ ٹکنو میں ایک لفٹ آبپاشی پروجیکٹ اور اریتھلوٹ ٹکنو میں ایک چیک ڈیم کھولا جائے گا۔

آگے کے پروگرام سے متعلق دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی دوپہر 1.30 بجے گرام پنچایت کمیونٹی ہال، مینانگڈی میں مینانگڈی گرام پنچایت کے مختلف علاقوں مین کام کرنے والی خواتین کی ملن تقریب ’ونیتا سنگمم‘ کا افتتاح کریں گی۔ پھر دوپہر 2.30 بجے وہ ڈبلیو ایم او کالج، متل (کلپیٹا) میں وائناڈ ضلع پنچایت کے ’وَن اسکول، وَن گیم‘ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گی۔ شام 4 بجے پرینکا ایلسٹون اسٹیٹ، کلپیٹا میں منڈکئی-چورلمالا لینڈسلائیڈ سے بچے لوگوں کے لیے مجوزہ ٹاؤن شپ کی سنگ بنیاد تقریب میں شامل ہوں گی۔ اس کے بعد شام 5.15 بجے وہ ولیورکاوو مندر جائیں گی۔ یعنی 27 مارچ کو پورے دن پرینکا گاندھی مختلف تقاریب میں مصروف رہیں گی۔

28 مارچ کو بھی پرینکا گاندھی کا مصروف پروگرام ہے۔ جمعہ کو وہ صبح 9.30 بجے تھلپوژا میں تھونجل گرام پنچایت کی مختلف ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد تقریب میں شامل ہوں گی۔ صبح 10.30 بجے وہ ایڈواکا گرام پنچایت کے الومنم میں ’ویر جوان تھلچیرا جنیش اسمرتی منڈپم‘ کا افتتاح کریں گی۔ دوپہر ایک بجے وڈکنڈ میں 50 ایکڑ کے کٹونائکّا انّاتھی کلچرل سنٹر کا افتتاح کریں گی۔ دوپہر 2 بجے وہ سلطان باتھری کے سپتا ریسورٹ میں ایسو سی ایشن آف ٹورزم ٹریڈ آرگنائزیشن انڈیا کے ذریعہ منعقد سیاحتی سمیلن کا افتتاح کریں گی۔ پھر شام 4.30 بجے وہ کوزیکوڈ کے مکّم میں مامو کالج منسیری میں نوتعمیر کالج میدان کا افتتاح کریں گی۔22.68 کرور روپے کے چالان وصول کیے گئے ہیں، جس سے آمدنی میں 4 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی سال 25-2024 میں 18.26 کروڑ روپے کے چالان وصولی سے آمدنی میں 2.88 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اگر بہار شریف کی بات کریں تو یہاں 494 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، جس سے امن و امان قائم رکھنے اور عام شہریوں کی حفاظت میں بہتری آئی ہے۔ شہر میں 8 مقامات پر اے ٹی سی ایس، 9 مقامات پر ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی اور 9 مقامات پر نمبر پلیٹ ریکگنیشن سسٹم لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اے کیو آئی ٹیسٹنگ کے لیے 5 سینسر اور 10 ایمرجنسی کال باکس بھی نصب کیے گئے ہیں۔ شہر میں 7 وی ایم ڈی اور 15 پی اے لگائے گئے ہیں۔

مظفر پور میں 844 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، جن کے ذریعے جرائم اور ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ 29 مقامات پر اے ٹی سی ایس، 29 مقامات پر ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی، 29 آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن سسٹم اور 27 ایس وی ڈی، 31 ایمرجنسی کال باکس، 31 وی ایم ڈی اور 10 پی اے نصب کیے گئے ہیں۔ اپریل 2023 سے مارچ 2025 تک 21.24 کروڑ روپے کے چالان کی وصولی کی گئی ہے، جو اس پروجیکٹ کی لاگت کا تقریباً چھٹا حصہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بہار حکومت نے گزشتہ 2 سالوں میں 141.85 کروڑ روپے کے چالان وصولے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے سی سی ٹی وی نصب کرنے کا یہ قدم نہ صرف جرائم پر قابو پانے میں کارگر ثابت ہو رہا ہے بلکہ شہروں کو محفوظ اور زیادہ منظم بنانے میں بھی کامیاب ہو رہا ہے۔


Share: