ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / خانہ پور میں ریلوے کی بنیادی سہولتوں کو فروغ دینے کا منصوبہ

خانہ پور میں ریلوے کی بنیادی سہولتوں کو فروغ دینے کا منصوبہ

Tue, 16 Sep 2025 18:40:24    S O News
خانہ پور میں ریلوے کی بنیادی سہولتوں کو فروغ دینے کا منصوبہ

خانہ پور 16 / ستمبر (ایس او نیوز) خانہ پور علاقے میں ریلوے کی بنیادی سہولتوں کو فروغ دینے کے لئے ایک عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا جسے پورا کرنے کے لئے نئے منصوبے کو محکمہ ریلوے کے منسٹر آف اسٹیٹ وی سومنّا کی موجودگی ہری جھنڈی دکھائی گئی ۔ 
    
نئے منصوبے کے تحت خانہ پور اسٹیشن یارڈ میں ریلوے گیٹ کی جگہ ریلوے انڈر برڈج تعمیر کرنے کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے ہبلی - دادر ایکسپریس ٹرین نمبر 17317 کو خانہ پور میں روکنے کے لئے منعقدہ پروگرام میں حصہ لیا ۔ 
    
اس موقع پر موجود اتر کنڑا کے رکن پارلیمان  وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے کہا کہ ہبلی - دادر ایکسپریس  رکنے والے اسٹیشنوں میں خانہ پور کو بھی شامل کرنے سے یہاں سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑے شہروں تک پہنچنے میں بڑی آسانی ہوگی ۔ انہوں نے ایک عرصہ سے کی جا رہی عوام کی مانگ کو پورا کرنے پر میں مرکزی وزیر ریلوے اشوینی وئیشنوا اور منسٹر آف اسٹیٹ برائے ریلوے وی سومنّا کا شکریہ ادا کیا ۔ 
    
اس موقع پر راجیہ سبھا کے رکن ایرنّا کڈاڈی، رکن اسمبلی وٹھل ہلگیکر اور صدر بسوا راج سانیکوپّا سمیت کئی معززین موجود تھے ۔ 


Share: