ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پٹنہ: بی پی ایس سی طلباء پر لاٹھی چارج، کانگریس کا حکومت پر تنقید، ’طلباء کی آواز دبانا بند کریں‘

پٹنہ: بی پی ایس سی طلباء پر لاٹھی چارج، کانگریس کا حکومت پر تنقید، ’طلباء کی آواز دبانا بند کریں‘

Mon, 30 Dec 2024 11:00:03    S.O. News Service

پٹنہ ، 30/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)اتوار، 29 دسمبر کو پولیس نے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے کمبائنڈ (ابتدائی) مسابقتی امتحان (سی سی ای) کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین طلباء پر لاٹھی چارج کیا۔ پٹنہ کے جے پی گول چکر کے قریب ہوٹل موریا کے پاس احتجاج کر رہے امیدواروں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ اس واقعے پر کانگریس نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنی انا چھوڑ کر طلباء کی بات سننی چاہیے۔

بی پی ایس سی امتحان میں دھاندلی کے خلاف بہار میں بے روزگار نوجوان کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی انا کو ایک طرف چھوڑ کر نوجوانوں سے بات کرے اور ان کے مطالبات تسلیم کرے۔

بی پی ایس سی کے امیدوارتعطل پر بات کرنے کے لیے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملنے کے اپنے مطالبے پر اٹل نظر آئے۔طلبا ء نے جے پی گول چکر کے قریب پولیس کی طرف سے لگائی گئی  دو رکاوٹوں کو توڑ دیا۔ گاندھی میدان میں پولیس اہلکاروں اور بی پی ایس سی امیدواروں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

ساتھ ہی پرشانت کشور کے ساتھ ساتھ جن سورج پارٹی کے ریاستی صدر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف امیدواروں کو اکسانے، سڑکوں پر لانے اور ہنگامہ کرنے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پرشانت کشور سمیت 19 سے زیادہ لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ 600 سے زیادہ نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا ہے کیونکہ انتظامیہ نے گاندھی میدان میں مظاہرے کی اجازت نہیں دی تھی۔


Share: