ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مرکز النوائط ابوظبی کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛اشرف علی مصباح صدر اور آفتاب ایم جے جنرل سکریٹری کے عہدے پر برقرار

مرکز النوائط ابوظبی کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛اشرف علی مصباح صدر اور آفتاب ایم جے جنرل سکریٹری کے عہدے پر برقرار

Fri, 14 Feb 2025 23:12:15    S O News
مرکز النوائط ابوظبی کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛اشرف علی مصباح صدر اور آفتاب ایم جے جنرل سکریٹری کے عہدے پر برقرار

ابوظبی، 15 فروری (ایس او نیوز) – مرکز النوائط ابوظبی کی نئی انتظامیہ کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، جس میں اشرف علی مصباح کو ایک بار پھر صدر اور آفتاب ایم جے کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔ یہ فیصلہ 13 فروری کو منعقدہ پہلی انتظامی نشست میں کیا گیا، جس میں 2025-2027 کی میعاد کے لیے دیگر عہدیداران کا بھی تقرر کیا گیا۔

منتخب عہدیداران کی فہرست:

🔹 صدر: اشرف علی مصباح
🔹 نائب صدر: ایس ایم سید عبدالرؤف
🔹 جنرل سکریٹری: آفتاب ایم جے
🔹 سکریٹری: داؤد مصباح
🔹 جوائنٹ سکریٹری: مولانا نعمان جوکاکو
🔹 خزانچی: عاطف اُدیاور
🔹 اکاؤنٹنٹ: غزالی عسکری

مرکز کے سرپرست عمر فاروق مصباح کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں عہدیداران کا انتخاب اتفاق رائے سے ہوا۔ مرکز النوائط کے سرگرم رکن محیب اللہ سدی احمدا نے وہاٹس ایپ پران تمام باتوں کی جانکاری دی۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو مرکز النوائط کے انتخابات منعقد ہوئے تھے، جس میں 14 اراکین کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ تحلیل شدہ انتظامیہ میں سے تین اراکین کو دوبارہ منتخب کیا گیا، جبکہ ابوظبی کے قریبی علاقے العین سے بھی دو افراد کو انتظامیہ میں شامل کیا گیا۔

اس اہم اجلاس میں تمام اراکین انتظامیہ موجود تھے۔ نئے عہدیداران کے انتخاب کے بعد مرکز النوائط ابوظبی کی قیادت نے عزم ظاہر کیا کہ وہ تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لئے کام کریں گے۔


Share: