ناندیڑ 20/ڈسمبر:(ایس او نیوز):مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ مہاراشٹر کی فعال معلمہ سعدیہ فاطمہ باسط علی خان کو مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ کے ساتھ توصیف نامہ دیا گیا، ایوارڈ کی یہ تقریب 14 ڈسمبر 2024 بروز ہفتہ کو دوپہر بوقت 2:30 بجے امپائر اسٹیٹ اکبر باغ ملک پیٹ میں منعقد کی گئی تھی۔
پروفیسر اشرف رفیع ( سابق صدر شعبئہ اردو اور جامعہ عثمانیہ) کی نگرانی اور محترمہ سیدہ عابدہ کریم صاحبہ (شعبہء صدر خواتین) کی صدارت میں منعقدہ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر جوہرجہاں نے کی ، پروگرام کا آغاز جہاں آرا ء (لکچرر عربی) کی قرآن پاک سے ہوا ، ثریا خیرالدین کی حمد باری تعالیٰ اور ممتاز جہاں عشرت نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر سعدیہ فاطمہ ناندیڑ نے وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اور ہماری تربیت پر قران و حدیث کی روشنی میں پرزور خطاب کیا۔