پدوچیری،20/جولائی (ایس او نیوز/فیصل مسعود) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ تمل ناڈو اور پڈوچیری کوآرڈینیٹر جناب ابن سعود، ڈپٹی کوآرڈینیٹر انعام الحسن، پنچایت راج آرگنائزیشن نیشنل کوآرڈینیٹر، راجیو گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی قیادت میں 13جولائی کو سلطان پیٹ، پڈوچیری، ولیانور میں ایک عظیم الشان خواتین سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار کا عنوان ''آئیے وقف کو بچائیں - آئیے آئین کو بچائیں '' رکھا گیا۔جس میں کی 500 سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔
اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن مسز فاطمہ مظفر (M.C)نے اپنی تقریر میں زور دیکر کہا کہ مسلم خواتین پر زور دیا کہ وہ وقف ترمیمی ایکٹ واپس لینے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
سسٹر عرفات نیشا نے تقریب کی نظامت کی۔فیض العلوم گرلز مدرسہ تھروکانور کی پرنسپل بہن رابعہ حسینہ مبلیکہ نے قرات کی تلاوت کرکے تقریب کا آغاز کیا۔بعد ازاں اسلامیہ فاؤنڈیشن کے الہدایہ گرلز عربی کالج کی پرنسپل منیفیہ مرشدہ، الادائی مدرسہ سلطان پیٹ کی پرنسپل بریرہ تبسم اور مدرسہ کی طالبات فاطمہ الادائی اور ارشاد الادائی نے حاضرین سے خطاب کیا۔
وحیدہ بانو نے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی صدارت ویمنس انڈیا موومنٹ کی ریاستی صدر ریحانہ بیگم، ٹی ایم ایم کے ویمنس ونگ کی خیر النساء،روبینا یاسمین شریک رہیں۔ اس تقریب کا اہتمام آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ - پڈوچیری نے کیا تھا۔ اس تقریب سے خواتین کے حقوق، مذہبی حقوق اور سیاسی بیداری کے تناظر میں وسیع توجہ حاصل ہوئی اور یہ مستقبل کے کام کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئی۔
تقریب کے انتظامات کوآرڈینیٹرز جلال اور ایڈووکیٹ محمد طارق نے کئے۔ سلطان پیٹ ایریا کوآرڈینیٹرزمحمد خالد، برکت اللہ، فخرالدین، فاروق، یونس، عاشق علی، وجھوتاور اسامہ اور تمام سیاسی جماعتوں کے منتظمین اور جماعت اراکین موجود رہے۔