ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہا کمبھ میلے میں آتشزدگی کا سانحہ، ایک کے بعد ایک سلنڈر بلاسٹ سے کئی خیمے جل کر راکھ، فائر بریگیڈ کارروائی میں مصروف

مہا کمبھ میلے میں آتشزدگی کا سانحہ، ایک کے بعد ایک سلنڈر بلاسٹ سے کئی خیمے جل کر راکھ، فائر بریگیڈ کارروائی میں مصروف

Sun, 19 Jan 2025 18:25:28    S.O. News Service

 پریاگ راج  ، 19/ جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلے کے دوران ایک خوفناک آگ نے تباہی مچا دی ہے۔ خیموں میں رکھے سلنڈروں کے مسلسل بلاسٹ ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ اس آتشزدگی میں 20 سے 25 خیمے مکمل طور پر جل گئے ہیں۔ آگ میدان کے سامنے والی سڑک پر لوہے کے پل کے نیچے پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پریاگ راج مہا کمبھ کے سیکٹر 19 نگر میں ایک بڑی آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ مہا کمبھ میں کئی خیموں میں آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آگ لگنے سے منڈپ ، میں رکھا سامان . جل گیا فائر فائٹرز آگ قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ سے میلے کے پورے علاقے میں سیاہ دھویں کے بادل دیکھے گئے بتایا گیا کہ یہ واقعہ تلسی مارگ سیکٹر 19 میں پیش آیا۔ فائر فائٹرز لوگوں کو نکال رہے ہیں۔ آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قریبی خیموں میں رہنے والے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ درجنوں جھونپڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ گیتا پریس گورکھپور کیمپ بھی متاثر ہوا ہے۔ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ اب بھی سلگ رہی ہے۔ ایک درجن سے زیادہ ایمبولینسیں اور فائر انجن جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Share: