![مرکز النوائط ابوظبی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نئے اراکین انتظامیہ کا بھی انتخاب](https://sahilonline.net/storage/2025/feb25/markaz-al-nawayath-abu-dhabi-new-committee-1.jpg)
ابوظبی ، 10/فروری (ایس او نیوز ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی اور اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیربھٹکلی افراد پر مشتمل مرکز النوائط ابوظبی کے لئے حال ہی میں منعقدہ سالانہ اجلاس کے موقع پر الیکشن کی کاروائی بھی انجام دی گئی اور 14 اراکین کا انتخاب کیا گیا ۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے سرگرم رکن جناب مُحب اللہ سدی احمدا نے وہاٹس ایپ پیغام کے ذریعے دی ہے۔
انہوں نے جماعت کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے ذریعے بتایا کہ سالانہ جلسہ نیز انتخابی کاروائی 8 فروری 2025 کو ابراہیمی ریسٹورنٹ، الیکٹرا اسٹریٹ میں شام 8 بجے شروع ہوکر رات 10 بجے تک اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں کمیونٹی کے معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی اور جمہوری طریقے سے نئی انتظامیہ کا انتخاب کیا ۔اس بار انتخابات کو مزید شفاف اور کامیاب بنانے کے لیے جدید سافٹ ویئر کا استعمال کیا گیا تھا، جس کے ذریعے ووٹنگ کے تمام مراحل کو منصفانہ اور منظم انداز میں مکمل کیا گیا۔
انتخابات کے ذریعے جن لوگوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے،اُن کے نام اس طرح ہیں: سید سمیر شِربڈی ، مُحب اللہ سیدی احمدا ، آفتاب ا یم جے، غزالی عسکری ، اشرف علی مصباح، مصعب مصباح، ڈاکٹر حامد صدیق، فُضیل مصباح ، ا یس ایم سید عبدالرؤف ، حُریث شابندری ، ایمن خلیفہ، پرویز گوائی ، صالح علی اکبرا ، ا یس ا یم سید مدثر۔
اس کے علاوہ، انتخابی عمل کے تسلسل اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیےتین سابقہ ایگزیکٹو اراکین کو برقرار رکھا گیا تھا جن کے نام یہ ہیں: عاطف ادیاور، جہاد دامدا، داؤد مصباح۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ العین حلقہ سے مولانا نعمان جوکاکو اور جناب اِظہار صدیق کا بھی تقرر عمل میں آیا ہے، جبکہ مرکز النوائط ابوظبی کے دونوں سرپرست عمر فاروق مصباح اور جعفردامدا پروگرام میں موجود تھے۔
سالانہ اجلاس: سالانہ اجلاس کا آغاز مولانہ عبدالقدوس موٹیا کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، مولانا ابو محمد صفوان سیدی احمدا نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت شریف پیش کی۔ جنرل سیکریٹری افتاب ایم جے نے سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں مرکز کی سال بھر کی سرگرمیوں، کامیابیوں اور خدمات کی تفصیلات شامل تھیں۔ مرکز النوائط کے محاسب سمیر شربڈی نے مالیاتی رپورٹ پیش کیا۔
مرکز النوائط ابو ظبی کے سرپرست اور BMKC کے صدر عمر فاروق مصباح نے مرکز کی کارکردگی کو سراہا۔ جناب اشرف علی مصباح نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مرکز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ممبران کو مرکز سے جڑےرہنے کی تلقین کی۔ مرکز النوئط ابوظبی کے ایک اور سرپرست جعفر دامدا صاحب نے بھی حاضرین سےخطاب کیا، اور اپنے خیالات کو عمدگی سے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض فضیل مصباح نے انجام دیے اور بہترین انداز میں تمام شرکاء کو پروگرام کے مختلف مراحل سے روشناس کرایا۔
پروگرام کا اختتام مولانا نعمان جوکاکو کی مختصر مگر پُر اثر تقریر اور دعا کے ساتھ ہوا۔
![markaz-al-nawayath-abu-dhabi-new-committee_2](https://sahilonline.net/storage/2025/feb25/markaz-al-nawayath-abu-dhabi-new-committee-2.jpg)