ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گلبرگہ: ناجائز تعلقات کے شبہ میں شوہر نے بیوی اور اس کے عاشق کو قتل کردیا

گلبرگہ: ناجائز تعلقات کے شبہ میں شوہر نے بیوی اور اس کے عاشق کو قتل کردیا

Sun, 04 May 2025 16:58:39    S O News
گلبرگہ: ناجائز تعلقات کے شبہ میں شوہر نے بیوی اور اس کے عاشق کو قتل کردیا

گلبرگہ، 4 /مئی(ایس او نیوز /راست ) ضلع گلبرگہ کے تعلقہ الند کے مادن ہپرگا گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو قتل کردیا۔ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔

مہلوکین کی شناخت 21 سالہ سروشی سریمنت بھکارے اور 23 سالہ کھاج اپا درگ اپا کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، قاتل سریمنت بھکارے نے ان دونوں کو ایک ساتھ رنگے ہاتھوں دیکھنے کے بعد کلہاڑی سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سرشتی اور سریمنت کی شادی کو صرف دو سال ہی ہوئے تھے۔ واردات کے بعد، ملزم سریمنت نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس نے سیدھے تھانے پہنچ کر قتل کا اعتراف کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ اڈور سرینواسلو، ڈی ایس پی گوپی آر، اور سی پی آئی پرکاش یتھانور نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ واقعہ کی مکمل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔


Share: