آرریہ، 27 /اگست (ایس او نیوز / ایجنسی): کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے منگل کے روز الزام عائد کیا کہ کسی کو نشانہ بنانے کے لیے ذاتی حملے کرنا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا طریقۂ کار ہے اور اسی ہتھکنڈے کو مہاتما گاندھی کے خلاف بھی استعمال کیا گیا تھا۔
یہ بات انہوں نے بہار میں عظیم اتحاد (مہاگٹھ بندھن) کے حلیف رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر بھی شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی اتوار کے روز یہاں ایک ڈھابے پر چائے نوشی کے دوران آر جے ڈی کے تیجسوی یادو، سی پی آئی (ایم ایل) کے دیپنکر بھٹّاچاریہ، وکاس شیل انسان پارٹی کے مکیش سہنی، مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی، بہار کانگریس صدر راجیش کمار اور کانگریس رہنما شکیل احمد خان کے ساتھ موجود تھے۔