ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہا کمبھ حادثہ: سپریم کورٹ میں پی آئی ایل دائر، قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کی مانگ

مہا کمبھ حادثہ: سپریم کورٹ میں پی آئی ایل دائر، قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کی مانگ

Thu, 30 Jan 2025 18:10:51  Office Staff   S.O. News Service

 پریاگ راج، 30/جنوری (ایس او نیوز)اتر پردیش کے پریاگ راج میں بدھ کی صبح مہا کمبھ میں مچی بھگدڑ میں 30 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ اب اس معاملے میں سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی (پی آئی ایل) داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی میں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے تحفظ کے انتظامات اور رہنما اصول کو نافذ کرنے کے ساتھ ہی اس حادثہ کے لیے ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

وکیل وشال تیواری کے ذریعہ داخل کی گئی اس عرضی میں سبھی ریاستوں کو ہدایات جاری کرنے کی مانگ کی گئی ہے کہ وہ پریاگ راج واقع اپنے سہولت مراکز پر عقیدت مندوں کو تحفظ کے انتظامات اور رہنما اصول کے بارے میں بنیادی جانکاری دستیاب کرائیں۔

عرضی میں یہ بھی درخواست ہے کہ عقیدت مندوں کے لیے دیگر زبانوں میں اعلان، رہنما اصول اور سڑکیں دکھانے والے ڈسپلے بورڈ لگائے جائیں تاکہ دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگ آسانی سے مدد حاصل کر سکیں اور کسی طرح کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے علاوہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش حکومت کے ساتھ کو آرڈینیشن کرکے سبھی ریاستی حکومتیں پریاگ راج مہا کمبھ میں ہنگامی حالات کے وقت ڈاکٹروں اور نرسوں کی چھوٹی میڈیکل ٹیم تعینات کریں تاکہ اس طرح کے واقعات ہونے پر میڈیکل اسٹاف کی کمی نہ ہو۔

اہم بات یہ ہے کہ عرضی میں افسروں اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جن کی لاپروائی کی وجہ سے بھگدڑ مچی اور درجنوں افراد کی موت ہو گئی۔ عرضی میں مانگ کی گئی ہے کہ اتر پردیش حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ 29 جنوری 2025 کو مہا کمبھ میں ہوئی بھگدڑ کی حالت پر ایک اسٹیٹس رپورٹ پیش کرے اور اس کے لیے ذمہ دار لوگوں، افسروں اور ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔"


Share: