ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جاپان میں شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر 6.9 کی شدت، سنامی کا انتباہ جاری

جاپان میں شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر 6.9 کی شدت، سنامی کا انتباہ جاری

Tue, 14 Jan 2025 11:33:17  Office Staff   S.O. News Service

ٹوکیو ، 14/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی)دنیا بھر میں مسلسل آنے والے زلزلوں نے عوام کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ پیر کے روز جاپان کے کیوشو علاقے میں ایک شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 درج کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس زلزلے کے بعد سنامی کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معلومات ملک کی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے فراہم کی ہیں۔

افسران کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق کئی علاقوں کے لیے سنامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس زلزلہ کی وجہ سے فی الحال کسی طرح کے جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ ایسی خبریں ضرور سامنے آئیں ہیں کہ زلزلہ کے بعد میاجاکی میں 20 سنٹی میٹر اونچی سنامی دیکھی گئی۔

ای ایم ایس سی (یوروپین میڈاٹیرانین سسمولوجیکل سنٹر) کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔ جاپان میں زلزلہ کی نگرانی کرنے والی ایجنسی این ای آر وی کا کہنا ہے کہ زلزلہ ہیوگا-ناڈا ساگر میں آیا۔ علاوہ ازیں جاپان موسمیاتی سائنس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ میاجاکی علاقہ میں مقامی وقت کے مطابق رات 9.29 بجے آیا۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اس کی شدت جاپانی پیمانے 0 سے 7 کے مطابق 5 سے کم تھی۔ اس درمیان میاجاکی اور کوچی علاقوں کے لیے سنامی سے متعلق الرٹ جاری کر دی گئی ہے۔


Share: