ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لاڈلی بہن اسکیم: مصنوعی ذہانت سے فارم کی جانچ، نااہل خواتین کو فہرست سے خارج کرنے کا خدشہ

لاڈلی بہن اسکیم: مصنوعی ذہانت سے فارم کی جانچ، نااہل خواتین کو فہرست سے خارج کرنے کا خدشہ

Mon, 30 Dec 2024 12:19:15    S.O. News Service

ممبئی، 30/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے غریب اور ضرورتمند خواتین کی مالی مدد کے لیے لاڈلی بہن اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کے تحت انہیں ہر ماہ 1500 روپے دیے جاتے ہیں۔ اسکیم نے بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی، مگر اب اس میں کچھ اہم تبدیلیاں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ لاڈلی بہن اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی نااہل خواتین کو جلد فہرست سے خارج کرنے کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ شکایتیں بھی سامنے آئی ہیں کہ ہائر انکم گروپ کی خواتین بھی اسکیم کے فوائد حاصل کر رہی ہیں۔ اس بارے میں متعلقہ وزارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ابھی تک اس حوالے سے تحریری ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم جن امیدواروں کا فارم منظور ہونے کے باوجود فنڈ نہیں آیا ہے، انہیں آدھار کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کے لنک ہونے اور ڈائریکٹ بینک ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کی تصدیق کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ لاڈلی بہن اسکیم سے متعلق ایسی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ کچھ ایسی خواتین ہیں جو اسکیم کیلئے اہل نہیں ہیں اس کے باوجود اس سے مستفید ہو رہی ہیں لہٰذا ایک بار پھر اس منصوبے کانہایت باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ اس کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کیلئے علاحدہ    سافٹ ویئر سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے ذریعے یہ کوشش کی جائے گی کہ کوئی بھی اس اسکیم سے غلط فائدہ نہ اٹھا سکے۔ اس کے علاوہ صرف اُن خواتین کو ہی اس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے میں مدد کی جائے گی جو واقعی ضرورت مند ہیں۔ایسی اہل خواتین کو ماہانہ ۱۵۰۰   روپے کی رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات سے دو تین ماہ قبل یہ اسکیم شروع کی گئی تھی۔ اسکیم کے تحت ہر خاتون کو اس کے بینک اکاؤنٹ میں ہر ماہ ۱۵۰۰؍ دینے کا اعلان کیاگیاتھا۔۲؍کروڑ۴۸؍لاکھ خواتین اسکیم سے مستفید ہو رہی ہیں تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ خواتین نے حکومت کو دھوکہ دے کر اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔حکومت کو اب اس اسکیم کی چھان بین کرنی ہوگی کیونکہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ ہائر انکم گروپ کی خواتین بھی اس اسکیم سے مستفید ہورہی ہیں۔  جنہوں نے اہل نہ ہونے کے باوجود اس اسکیم کا فائدہ اٹھایا، ان کے نام فہرست سے نکال دیئے جائیں گے۔

وزارت ِخواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر ادیتی تٹکرے کی پی اے شیتل پانڈا ،جو ا س مہم کی ساری سرگرمیوںکی نگرانی کرتی ہیں، ان سے مذکورہ معاملہ میں استفسار کرنےپر انہوںنے کہا کہ ’’ حکومت کی جانب سے تحریری طورپر ہمیں اس طرح کی ہدایت نہیں آئی ہے ۔ہدایت آنے کے بعد ہم اس پر عمل کریں گے۔‘‘

جن امیدواروںکو فارم قبول ہونےکے باوجود اسکیم کی پہلی قسط ابھی تک نہیں ملی ہے ،ان کےبارےمیں دریافت کرنے پر انہوںنے کہا کہ ممکن ہےکہ اُمیدواروں نے اپنا آدھار کارڈ بینک اکائونٹ سےلنک نہ کرایا ہویا ڈی بی ٹی کی کارروائی مکمل نہ کی ہو، ان وجوہات کی بناپر فارم کےقبول ہونےکےباوجود ان کے اکائونٹ میں اعزازی فنڈ منتقل نہیں ہواہوگا۔چنانچہ اس ضمن میںمعلومات حاصل کریں ۔ ‘‘


Share: