ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بابا صاحب ملک کی روح، بی جے پی ان کے نظریات کے خلاف: کیجریوال کا نتیش اور نائیڈو کے نام کھلا خط

بابا صاحب ملک کی روح، بی جے پی ان کے نظریات کے خلاف: کیجریوال کا نتیش اور نائیڈو کے نام کھلا خط

Thu, 19 Dec 2024 17:06:47    S.O. News Service

نئی دہلی ، 19/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)امیت شاہ کے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے حوالے سے دیے گئے بیان کے بعد پورے ملک کی سیاست میں شدید تنقید اور مخالفت دیکھنے کو ملی ہے۔ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیاں شاہ کے اس بیان کی مخالفت کر رہی ہیں جو انہوں نے پارلیمنٹ میں دیا تھا۔ اہم اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس پر سخت موقف اختیار کیا ہے اور پارلیمنٹ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی اس حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اروند کیجریوال نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں کیجریوال نے کہا ہے کہ بابا صاحب رہنما نہیں، اس ملک کی روح ہیں۔ بابا صاحب کو چاہنے والے بی جے پی کی حمایت نہیں کر سکتے۔ لوگ چاہتے ہیں آپ بھی اس مسئلے پر گہرائی سے غور کریں۔

کیجریوال نے نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں آپ کو یہ خط ایک انتہائی اہم معاملے پر لکھ رہا ہوں، جو نہ صرف ہمارے آئین بلکہ بابا صاحب امبیڈکر کے وقار سے بھی جڑا ہے۔ انہوں نے خط میں آگے لکھا "حال ہی میں پارلیمنٹ میں ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے بابا صاحب کے نام پر جو تبصرہ کیا، اس نے پورے ملک کو حیران کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امبیڈکر...امبیڈکر بولنا آج کل فیشن بن گیا ہے، نہ صرف توہین آمیز ہے بلکہ بی جے پی کی بابا صاحب اور ہمارے آئین کے تئیں فکر کو اُجاگر کرتا ہے۔"

کیجریوال نے خط میں مزید لکھا کہ "بابا صاحب امبیڈکر، جنہیں کولمبیا یونیورسٹی نے 'ڈاکٹر آف لاء' سے اعزاز بخشا تھا، جو ہندوستان کے آئین ساز تھے اور جنہوں نے سماج کے سب سے محروم طبقوں کو حق دلانے کا خواب دیکھا، ان کے بارے میں ایسا کہنے کی ہمت آخر بی جے پی نے کیسے کی؟ اس سے ملک بھر میں کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ یہ بیان دینے کے بعد امیت شاہ نے معافی مانگنے کے بجائے اپنے بیان کو مناسب ٹھہرایا۔ وزیر اعظم نے عوامی طور سے امیت شاہ کے بیان کی حمایت کی۔ اس نے جلے پر نمک چھڑکنے کا کام کیا۔ لوگوں کو لگنے لگا ہے کہ بابا صاحب کو چاہنے والے اب بی جے پی کی حمایت نہیں کر سکتے۔ آپ بھی اس پر غور کریں۔"
 


Share: