ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک ایس ایس ایل سی 2025 امتحانی نتائج: سرسی کی شگفتہ سمیت 22 اسٹوڈینٹس نے مکمل 625 نمبرات حاصل کرکے پائی شاندار کامیابی

کرناٹک ایس ایس ایل سی 2025 امتحانی نتائج: سرسی کی شگفتہ سمیت 22 اسٹوڈینٹس نے مکمل 625 نمبرات حاصل کرکے پائی شاندار کامیابی

Sat, 03 May 2025 13:43:36    S O News
کرناٹک ایس ایس ایل سی 2025 امتحانی نتائج: سرسی کی شگفتہ سمیت 22 اسٹوڈینٹس نے   مکمل 625 نمبرات  حاصل کرکے پائی شاندار کامیابی

بنگلورو، 3/مئی (ایس او نیوز)کرناٹک ایس ایس ایل سی امتحانات 2025 کے نتائج کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال امتحان میں شریک طلبہ کی کل تعداد 8,42,173 رہی، جن میں سے 66.41 فیصد یعنی 8,42,173 طلبہ کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے والے طلبہ میں سے 2,01,790 طلبہ سرکاری اسکولوں سے تعلق رکھتے ہیں، 1,18,066 طلبہ امدادی اسکولوں سے، اور 2,03,219 طلبہ غیر امدادی اسکولوں سے ہیں۔ 

اس سال کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں 22 طلبہ نے مکمل 625 میں سے 625 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 65 طلبہ نے 624 نمبر، 108 طلبہ نے 623 نمبر، اور 189 طلبہ نے 622 نمبرات حاصل کیے ہیں۔

ایس ایس ایل سی امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے چہروں پر خوشی کی جھلک تھی، خاص طور پر وہ طلبہ جنہوں نے ریاست میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس سال ایس ایس ایل سی میں اسکول کی تعلیم حاصل کرنے والے ریگولر نئے طلبہ میں سے 5,23,075 طلبہ کامیاب ہوئے۔ ان میں سے 22 طلبہ نے 625 میں سے مکمل 625 نمبرات حاصل کر کے ریاست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ فہرست ان 22 طلبہ کی ہے جنہوں نے 2024-25 کے ایس ایس ایل سی امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ریاستی سطح پر سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیے۔

625/625 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست:

(1) عقیل احمد نداف – وجئے پور، (2) سی بھوانا – بنگلورو دیہی، (3) دھن لکشمی ایم – بنگلورو نارتھ، (4) دھنوش ایس – میسور، (5) دروتی جے – منڈیا، (6) جانوی ایس این – بنگلور ساؤتھ، (7) مدھو سودن راج ایس – بنگلور نارتھ، (8) محمد مستور عادل – ٹمکورو، (9) مولیا ڈی راج – چترادرگہ، (10) نمنا کے – شیموگہ، (11) نمیتا – بنگلورو جنوبی، (12) نندن ایچ او – چترادرگہ، (13) نتا کلکرنی – شیموگہ، (14) رنجیتا اے سی – بنگلورو دیہی، (15) روپا چین گوڑا پاٹل – بیلگاوی، (16) سہشنو این – شیموگہ، (17) سواستی کامتھ – اُڈپی، (18) تانیا آر این – میسورو، (19) اتسو پاٹل– ہاسن   ،(20) یشویتا ریڈی کے بی – مدھوگری، (21) یکتا ایس – بنگلور وجنوبی، (22) شگفتہ انجم – سرسی۔

یہ 22 طلبہ ہیں جنہوں نے اس سال ایس ایس ایل سی امتحان میں 625 میں سے مکمل 625 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان طلبہ کی محنت اور عزم نے انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ریاستی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب بنایا ہے۔


Share: