ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کلبرگی عوامی خدمات میں ریاست بھر میں تیسرے مقام پر، ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

کلبرگی عوامی خدمات میں ریاست بھر میں تیسرے مقام پر، ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

Tue, 29 Jul 2025 18:50:05    S O News

کلبرگی، 29 جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی): کلبرگی ضلع نے عوامی خدمات کی بروقت اور مؤثر فراہمی میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ اعزاز ضلع ڈپٹی کمشنر محترمہ بی. فوزیہ ترنم اور ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے، جنہیں ریونیو کمشنر کی جانب سے خصوصی طور پر سراہا گیا ہے۔

جون 2025 کے مہینے میں اٹل جی جناسنیہی کیندرا کے توسط سے عوام سے موصول ہونے والی 49,581 درخواستوں میں سے 99.95 فیصد کو مقررہ مدت سے پہلے ہی حل کر لیا گیا، جس کی بنیاد پر کلبرگی ضلع کو ریاستی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ اس کامیابی پر ریونیو کمشنر مسٹر پوممال سنیل کمار نے ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم اور ان کی ٹیم کو توصیفی خط روانہ کرتے ہوئے ان کی محنت اور مؤثر انتظامی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی ہے۔

ریونیو کمشنر نے خط میں تحریر کیا کہ ضلع نے 6.58 سگما قدر حاصل کی ہے، اور 8.42 ڈلیوری انڈیکس کی بنیاد پر 9.42 گنا تیز رفتاری سے درخواستوں کو نمٹایا گیا، جو کہ ایک قابلِ فخر کارنامہ ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محترمہ فوزیہ ترنم نے اس کامیابی کا کریڈٹ ناڈا کچہری اور اٹل جناسنیہی مراکز کے عملے کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹیم ورک اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور تعاون کے ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔


Share: