ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منی پور: ’بی جے پی کی اندرونی کشمکش کے باعث صدر راج نافذ کرنا پڑا‘، کانگریس کا الزام

منی پور: ’بی جے پی کی اندرونی کشمکش کے باعث صدر راج نافذ کرنا پڑا‘، کانگریس کا الزام

Sat, 15 Feb 2025 10:45:10    S.O. News Service

نئی دہلی ، 15/فروری (ایس او نیوز /ایجنسی)مرکزی حکومت نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں وضاحت کی کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں کی درست تعداد سے متعلق اس کے پاس کوئی مستند ڈاٹا موجود نہیں ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان تارکین وطن کے بارے میں کوئی سرکاری ریکارڈ دستیاب نہیں، کیونکہ یہ افراد یا تو ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی وہیں مقیم رہے یا پھر بغیر قانونی دستاویزات کے امریکہ میں داخل ہوئے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ حکومت ہند ’ڈیپورٹیشن کے سبھی معاملوں‘ میں امریکی حکومت کے ساتھ ربط بنا کر کام کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن رندیپ سنگھ سرجے والا نے حکومت سے پوچھا تھا کہ کیا اس کے پاس موجودہ وقت میں امریکہ میں بغیر دستاویز والے ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد کا کوئی ڈاٹا ہے؟ کیا ڈونالڈ ٹرمپ حکومت کے تحت امریکی ڈیپورٹیشن پالیسیوں میں حالیہ تبدیلیوں کے سبب ہندوستانی شہریوں کے ممکنہ ڈیپورٹیشن سے نمٹنے کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ ہے؟

رندیپ سنگھ سرجے والا کے سوالوں پر حکومت کا جواب ایسے وقت میں آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دو روزہ سفر پر ہیں۔ حکومت سے راجیہ سبھا میں یہ سوال بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ بیرون ملک میں ہندوستانیوں کو، خصوصاً ان غیر قانونی تارکین وطن کو جو ڈیپورٹیشن یا قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، قانونی یا مالیاتی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس پر وزیر نے کہا کہ امریکی فریق کی طرف سے ڈیپورٹیشن کے لیے پہچانے گئے لوگوں کی فہرست کی حکومت ہند کی مختلف ایجنسیاں باریکی سے جانچ کرتی ہیں۔ صرف ان اشخاص کو ڈیپورٹ کیا جاتا ہے، جن کے ہندوستانی شہری ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک میں رہ رہے ہندوستانیوں کو مدد دی جاتی ہے اور حکومت قانونی رہائش و آمد و رفت سے جڑے سبھی ایشوز پر فعال طریقے سے کام کرتی ہے۔


Share: