ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکنڑا میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں پارکنگ ممنوع؛ بھٹکل کی ایک سڑک کو بھی بند کرنے کا حکم

اُترکنڑا میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں پارکنگ ممنوع؛ بھٹکل کی ایک سڑک کو بھی بند کرنے کا حکم

Fri, 13 Jun 2025 02:36:03    S O News
اُترکنڑا میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں پارکنگ ممنوع؛ بھٹکل کی ایک سڑک کو بھی بند کرنے کا حکم

کاروار، 12 جون (ایس او نیوز) ضلع اُتر کنڑا میں شدید بارش کے پیشِ نظر، ڈپٹی کمشنر محترمہ کے۔ لکشمی پریا نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں پر تمام اقسام کی گاڑیوں کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ ضلع سے گذرنے والے قومی شاہراہ کے ایسے علاقوں میں جہاں زمین کھسکنے کا امکان ہے، وہاں تمام اقسام کی گاڑیوں کی پارکنگ پر 12 جون سے لے کر مانسون  کے اختتام تک  پابندی نافذ العمل رہے گی۔ قومی شاہراہ اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان حساس مقامات پر واضح نشانیاں اور حفاظتی اقدامات فوری طور پر نصب کرے۔

اسی طرح  بھٹکل میں، جہاں  شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، بندر کے قریب ماون کوروے گرام پنچایت حدود میں واقع تلگوڈ - کوندرکیری سڑک پر گاڑیوں اورعوامی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے، کیونکہ اس علاقے میں پہاڑی تودے گرنے کا شدید خطرہ ہے۔

عوامی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر، تلگوڈ جانے والوں کے لئے ٹریفک کو متبادل راستے یعنی بھٹکل مخدوم کالونی کے ذریعے موڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات مانسون 2025-26 کے اختتام تک نافذ العمل رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کے۔ لکشمی پریا نے زور دے کر کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور ممکنہ نقصانات سےعوام کو بچانا ہے۔


Share: