ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں ٹریکٹر سے موٹر بائک کی ٹکر – بائک سوار ہلاک

ہلیال میں ٹریکٹر سے موٹر بائک کی ٹکر – بائک سوار ہلاک

Tue, 17 Nov 2026 13:10:12    S O News

ہلیال،  16 / نومبر (ایس او نیوز)سڑک پر غلط جانب کھڑی کی گئی ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کی وجہ سے نوجوان موٹر بائک سوار کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت ماروتی راما ہولمنی  (28 سال)کے طور پر کی گئی ہے ۔

اطلاع  کے مطابق یہ حادثہ تعلقہ کے ہلیال – ڈانڈیلی اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات کے وقت میں اپنی بائک پر ماروتی راما کیسرولی کی جانب سے اجگاوں کی طرف سفر کر رہا تھا ۔ اس دوران اس کی تیز رفتار بائک سڑک پر غلط سمت میں کسی بھی احتیاطی تدبیر یا ریفلیکٹرس آن کیے بغیر کھڑی کی گئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ۔ اس کے نتیجے میں بائک سوار ماروتی شدید زخمی ہو گیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ ٹکر کی شدت سے بائک بھی پوری طرح تباہ ہوگئی ۔

ہلیال پولیس اسٹیشن میں اس معاملے میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ 


Share: