ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    عبوری بجٹ 2019: انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی سفارش سمیت حکومت کو کئی تجاویز

    عبوری بجٹ 2019: انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی سفارش سمیت حکومت کو کئی تجاویز

    Tue, 15 Jan 2019 02:07:32 
    بجٹ اجلاس کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے اور عبوری بجٹ 1 فروری کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ نریندر مودی حکومت کو تجاویز اورسفارشات کی طویل فہرست مل رہی ہے۔ ان میں سے سب سے زیادہ تجویز انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی کے ضمن میں ہے ۔ فیڈریشن آف انڈین چیبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کو پری بجٹ یعنی بجٹ سے پہلے سفارشات دی ہیں۔ اس میں بھی اس بات کا مشورہ دیا گیا ہے کہ حکومت کو انکم ٹ
    انتخابی ماحول میں لالو کی عوام سے نصیحت:’ نفرت کی سیاست سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچائیں‘: لالو یادو 

    انتخابی ماحول میں لالو کی عوام سے نصیحت:’ نفرت کی سیاست سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچائیں‘: لالو یادو 

    Tue, 15 Jan 2019 02:02:00 
    چارہ گھوٹالہ کے کئی معاملہ میں سزا کاٹ رہے بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو یادو نے عوام سے باہم الجھنے اور سیاسی افواہ بازی نیز پروپیگنڈوں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ لالو یادو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اتوار کی شام ایک ٹو ئٹ کرکے بغیر کسی کا نام لئے کہا ہے کہ ایسے لوگ مختلف قسم کا خوف اور بھرم پھیلا کر بچوں اور نوجوانوں کو لفظوں اور نعروں کے جال میں پھنسا کر جان کی ’آہوتی‘(قربانی)
    ہم اتحاد کا احترام کرتے ہیں، 2019 میں کانگریس حکومت بنائے گی :سچن پائلٹ

    ہم اتحاد کا احترام کرتے ہیں، 2019 میں کانگریس حکومت بنائے گی :سچن پائلٹ

    Tue, 15 Jan 2019 01:52:15 
    راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے پیر کو کہا کہ ملک میں صرف کانگریس ہی ایسی پارٹی ہے جو مرکز میں حکمران بی جے پی کوچیلنج دے سکتی ہے اور اسے شکست دی سکتی ہے۔ ساتھ ہی سچن پائلٹ نے یقین ظاہر کیا کہ کانگریس کی قیادت والا اتحاد (یو پی اے)مرکزمیں اگلی حکومت بنائے گا۔ اتر پردیش میں کانگریس کا بی ایس پی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹوں کو لے کر اتحاد نہ ہونے پر پائلٹ نے کہا کہ کانگریس کو کبھی کمزور تص
    کنہیار کمار اور عمر خالد سمیت 8افراد پر غداری کا مقدمہ، شکریہ مودی جی !کنہیار کمار کاردعمل

    کنہیار کمار اور عمر خالد سمیت 8افراد پر غداری کا مقدمہ، شکریہ مودی جی !کنہیار کمار کاردعمل

    Tue, 15 Jan 2019 01:33:44 
    دہلی پولیس نے آج سابق صدر طلبہ یونین جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف 2016ء میں غداری کے مقدمہ میں فرد جرم پیش کردیا۔ پولیس نے سابق طلبہ عمر خالد اور انیر بن بھٹاچاریہ پر بھی ہنددشمن نعرہ بازی کا الزام عائد کیا ۔ مبینہ طورپر انہوں نے 9فرور ی 2016ء کو یونیورسٹی کے احاطہ میں پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے کلیدی سازشی افضل گرو کی یادگاری تقریب میں یہ نعرہ بازی کی تھی ۔ مقدمہ میں دیگرفرد
    گجرات غریب اعلیٰ ذات کو نوکری میں ریزرویشن دینے والی پہلی ریاست

    گجرات غریب اعلیٰ ذات کو نوکری میں ریزرویشن دینے والی پہلی ریاست

    Sun, 13 Jan 2019 23:49:42 
    صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے اقتصادی طور پر کمزور اعلیٰ ذات کو نوکری اور تعلیم میں10 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق بل پر دستخط کرنے کے بعد گجرات نے اپنی ریاست میں اس نظام کو لاگو کرنے کا اعلان کیاہے۔گجرات غریب اعلیٰ ذات کوریزرویشن دینے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ صدرجمہوریہ کووند کے منظوری دینے کے بعد اب ملک میں سرکاری کام اور تعلیمی اداروں میں 10 فیصد ریزرویشن کا راستہ صاف ہو گیا
    راج کمار ہیرانی پرچھ ماہ تک جنسی استحصال کاالزام

    راج کمار ہیرانی پرچھ ماہ تک جنسی استحصال کاالزام

    Sun, 13 Jan 2019 23:45:20 
    رنبیرکپورفلم’’سنجو‘‘کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی پر سنگین الزام سامنے آ رہے ہیں۔الزام لگانے والی عورت کوئی اورنہیں،بلکہ2018 میں آئی ان بلاک بسٹر فلم’’سنجو‘‘کی ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹرہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ہیرانی نے6ماہ(مارچ سے ستمبر 2018) کے درمیان کئی بار اس کا جنسی استحصال کیا۔یہ ظلم و ستم سنجو پوسٹس پروڈکشن کے دوران ہوا۔سنجو،سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ہے۔ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے سنجو
    سی بی آئی معاملہ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، اجلاس دن بھر کے لئے ملتوی

    سی بی آئی معاملہ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، اجلاس دن بھر کے لئے ملتوی

    Wed, 09 Jan 2019 02:22:04 
    سی بی آئی کے غلط استعمال سمیت مختلف مسائل پر ایس پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے منگل کو راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر ملتوی رہی اور پانچ بار ملتوی ہونے کے بعد شام تین بج کر تقریبا 30 منٹ پر کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ ہنگامے کی وجہ سے ایوان بالا میں آج بھی وقفہ صفر بھی نہ ہوسکا
    فرضی آئی اے ایس افسر بن کر ٹھگی کرنے والا گرفتار

    فرضی آئی اے ایس افسر بن کر ٹھگی کرنے والا گرفتار

    Wed, 09 Jan 2019 02:18:40 
    محکمہ انکم ٹیکس کا چیف کمشنر بن کر پولیس سے دکان خالی کروانے کی کوشش کر رہے ایک فرضی آئی اے ایس افسر کو تھانہ سورج پور پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ایس پی دیہات ونیت جیسوال نے بتایا کہ پیر کی شام ایک شخص اپنی گاڑی سے تھانہ سورج پور پہنچا۔ اس نے اپنے آپ کو آئی اے ایس افسر ابھے بہل بتایا۔ ایس پی نے بتایا کہ بہل نے تھانہ انچارج سے کہا کہ وہ دہلی کا چیف کمشنر انکم ٹیکس ہے
    چھتیس گڑھ میں ملازمین کی ہڑتال ختم

    چھتیس گڑھ میں ملازمین کی ہڑتال ختم

    Wed, 09 Jan 2019 02:14:42 
    مرکزی حکومت کی کارکنوں مخالف پالیسیوں کی مخالفت میں ٹریڈ یونینوں کی دو روزہ ملک گیر ہڑتال کا چھتیس گڑھ میں ملا جلا اثر رہا۔سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینس (سیٹو) کی رکن دھرم راج مہاپاتر نے منگل کو یہاں بتایا کہ دو روزہ ہڑتال کے پہلے دن پوسٹ آفس، معروف بینک اور انشورنس کمپنیوں میں کام کاج متاثر ہوا۔ مہاپاتر نے بتایا کہ ریاست کے مختلف مقامات میں یونین کے ملازمین اور افسران ہڑتال میں شامل ہوئے۔ یونین فی م