Wed, 06 Mar 2019 01:36:06
راشٹریہ لوک دل کے لیڈر جینت چودھری نے منگل کو اتر پردیش میں ایس پی۔بی ایس پی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔لکھنؤ میں ایس پی صدر اکھلیش یادو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ ہمارے کارکنان اترپردیش میں اتحاد کی تمام سیٹوں پر جیت کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کریں گے۔اس دوران اکھلیش یادو نے پھر سے دہرایا کہ کانگریس مہاگٹھ بندھن کا حصہ ہے۔میڈیا کی طرف سے کانگریس
View more
Wed, 06 Mar 2019 01:32:56
سابق فوجی سربراہ اور وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے بالاکوٹ ایئراسٹرائک کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔منگل کو وی کے سنگھ نے کہا کہ فضائیہ اسٹرائک صرف ایک جگہ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ نے ٹارگیٹ کو پیچیدہ کیا تھا، تاکہ آبادی والا علاقہ یا کوئی عام شہری اس کی زد میں نہ آ جائے۔250 دہشت گردوں کے مارے جانے کو لے کر بی جے پی صدر امت شاہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وی کے سنگھ نے کہا کہ ی
View more
Wed, 06 Mar 2019 01:29:32
مفرور تاجر وجے مالیا کی وجہ سے مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے حکومت سے کمپنی ایکٹ میں تبدیلی کی اپیل کی ہے۔دراصل سیبی چاہتا ہے اس کی طرف سے نااہل قرار ڈائرکٹر کو فوری طورپر چھوڑنے کی شق ہو۔ڈفالٹر اعلان کئے جا چکے وجے مالیا نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔کمپنی قانون کے تحت کسی عدالت یا ٹربیونل کے حکم سے متعلق ڈائریکٹر عہدے پر بیٹھا شخص نااہل ہو جاتا ہے اور اس عہدے سے ہٹنا پڑتا ہے۔اگرچہ ہندوستانی سیکورٹی
View more
Wed, 06 Mar 2019 01:24:11
چھتیس گڑھ حکومت نے جھیرم گھاٹی قتل عام میں مارے گئے مہندر کرما کے بیٹے آشیش کرما کو ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر خاص مقرر کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔بھوپیش حکومت کے اس فیصلے سے سیاست گرم ہے۔اس فیصلے سے کانگریس جہاں حکومت کی تعریف کر رہی ہے تو وہیں دوسری طرف اپوزیشن اس تنقید کر رہا ہے۔اس معاملے میں سابق آئی اے ایس اور بی جے پی لیڈرا وپی چودھری نے اپنی رائے دی ہے۔اوپی چودھری نے سوشل میڈیا میں پوسٹ کر حکومت کے اس
View more
Wed, 06 Mar 2019 01:18:19
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب این وینکیا نائیڈو آج پراگوئے اور کوسٹاریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ جناب وینکیا نائیڈو کے اس دورے کا مقصدلاطینی امریکہ ان دونوں ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔جناب وینکیا نائیڈو کی روانگی کے وقت ہندوستان میں پراگوئے کے سفارت خانے کے وزیر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن روبین ڈیریو بینڈز پاما اور کوسٹاریکا کے سی ڈی اے جناب ایڈورڈو سیل گیڈو اور دیگر سرکردہ شخصیات ب
View more
Wed, 06 Mar 2019 01:12:35
ہندوستانی خلائی تحقیق کا تنظیم اسرو نے اس سال سے اسکولی بچوں کے لئے ایک خصوصی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اس پروگرام کو ینگ سائنٹسٹ پروگرا م کو’’یوا وگیانی کاریہ کرم‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس پروگرام کا اہم مقصد خلائی سرگرمیوں کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں نوجوان سائنسدانوں میں ایک دلچسپی پیداکرنے کے ارادے سے ان جوانوں کو خلائی ٹکنالوجی ، خلائی سائنس اور خلائی ایپلی کیشن کی بنیادی معلومات سے واقف کرانا ہے
View more
Wed, 06 Mar 2019 01:01:22
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے راجستھان کے لئے انتخابی کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ریاستی انچارج اویناش پانڈے کو آرڈینیشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے تو وہیں ڈاکٹر رگھو شرما کو مہم کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ جے پور کے سابق ایم پی مہیش جوشی کو بازی کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے
View more
Wed, 06 Mar 2019 00:55:55
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم ایئرسیل میکسس معاملے میں پھنستے جا رہے ہیں۔آج ای ڈی نے انہیں تفتیش کے لئے بلایا ۔ویسے اس سے پہلے بھی کئی بار پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔بتا دیں کہ یہ پوچھ گچھ کورٹ کے حکم کے مطابق ہو رہی ہے۔کورٹ نے کارتی کی گرفتاری کو فی الحال 8 مارچ تک ٹال دیا ہے۔آئی این ایکس میڈیا کیس سال 2007 کا ہے،جب یہ الزام لگا تھا کہ اس کمپنی نے غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی سرمایہ ک
View more
Tue, 05 Mar 2019 23:41:32
ہار کا مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں پڑا ہے کہ پورنیہ میں بھی ٹھیک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔الزام ہے کہ وہاں رہنے والی لڑکیوں کا جنسی شکار تو ہوتا ہی تھا، ساتھ ہی انہیں کئی ہوٹلوں میں بھی جسم فروشی کے لئے بھیجا جاتا تھا۔یہ انکشاف پورنیہ شیلٹر ہوم سے بھاگی ایک لڑکی نے کیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پورنیہ کے صدر تھانہ علاقے میں لڑکیاں اور بچے کے لئے شیلٹر ہوم ہے،جہاں سے پیر کی صب
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy