Fri, 21 Apr 2017 02:51:28
ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپااور کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کے درمیان اختلافات دوبارہ سراٹھانے لگے ہیں۔یڈیورپا سے ناراض لیڈروں کوایشورپا نے دوبارہ مدعو کرتے ہوئے 27مارچ کو ایک میٹنگ طلب کی ہے، اس میٹنگ کے متعلق ایشورپا نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ یہ میٹنگ کسی کے خلاف نہیں بلکہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے مقصد کے تحت بلائی گئی ہے جس میں پارٹی کے وفادار کارکن حصہ لیں گے۔ آج شہر کی ایک ن
View more
Fri, 21 Apr 2017 02:47:42
سابق وزیر اعظم اور جنتادل (ایس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہاکہ اب ان کی یہی ایک تمنا رہ گئی ہے کہ ان کے فرزند ایچ ڈی کمار سوامی ایک بار پھر ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں۔ یہی تمنا ریاستی عوام کی بھی ہے۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کمار سوامی کے انتظامیہ کو آج بھی لوگ بہترین قرار دے کر اسے یاد کرتے ہیں۔ جنتا دل (ایس) دفتر میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہاکہ آنے والے اسمبل
View more
Fri, 21 Apr 2017 02:41:26
وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے حالانکہ ریاستی کابینہ میں توسیع کے متعلق اعلیٰ کمان سے منظوری لی جاچکی ہے، لیکن اس عمل کو وہ کب انجام دیں گے اس بارے میں اب تک انہوں نے کسی سے کچھ نہیں کہا ہے، تاہم وزیراعلیٰ کے قریبی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا کے بی جے پی میں شامل ہوجانے کے بعد منڈیا ضلع میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے مقصد سے سدرامیا ایک بار پھر معروف فلم اسٹار امبریش ک
View more
Fri, 21 Apr 2017 02:35:35
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کے اس بیان سے آج یہ اشارہ مل گیا کہ ریاستی کابینہ میں توسیع کھٹائی میں پڑ گئی کہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ کے حالیہ دورہئ بنگلور کے دوران کابینہ میں ردوبدل یا توسیع کے مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی کابینہ میں توسیع یا ردوبدل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا مکمل
View more
Fri, 21 Apr 2017 02:02:15
سینئر کانگریس لیڈر اور رکن کونسل وی ایس اگرپا نے بی جے پی کی قومی قیادت بشمول وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شا سے مطالبہ کیا کہ بابری مسجد کی شہادت کیلئے وہ ملک کے عوام سے معافی مانگیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت میں اب یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بابری مسجد بی جے پی کی ایک منظم سازش کے تحت گرادی گئی۔ بی جے پی کے 13قومی قائدین کے خلاف مقدمہ چلانے کی
View more
Fri, 21 Apr 2017 01:51:38
کانگریس پالیمانی پارٹی لیڈر ملیکارجن کھرگے نے بابری مسجد کی شہادت کے کیس میں مجرم قرار دی گئی، مرکزی وزیر برائے آبی وسائل اوما بھارتی کو مستعفی ہوجانے کا مشورہ دیا۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کھرگے نے کہاکہ دوسری پارٹیوں پر جب بھی الزامات آئے تو بی جے پی متعلقہ لیڈروں کے استعفے پر ضد کرتی رہی اور ایوانوں کی کارروائی چلنے نہیں دی، بابری مسجد کی شہادت جیسے سنگین معاملے میں عدالت عظمیٰ
View more
Fri, 21 Apr 2017 01:38:22
شمالی کرناٹک خاص طور پر کلبرگی، رائچور اور آس پاس کے علاقوں میں گرمی کی شدت لوگوں کیلئے جان لیوا بنی ہوئی ہے۔ درجہئ حرارت میں بے تحاشہ اضافہ کے نتیجہ میں آج کلبرگی میں ایک نوجوان لڑکی کی موت ہوگئی، جبکہ رائچور میں 18 کمسن بچے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت کے سبب اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ریاست بھر میں درجہئ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ کلبرگی اور رائچور میں آج درجہئ حرارت 40 ڈگری سے متجاوز ہوگیا۔
View more
Thu, 20 Apr 2017 02:55:17
تمل ناڈو میں سیاسی گھمسان کے بعد ششی کلا اور ٹی ٹی وی دناکر خاندان کو انادرمک سے باہر کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر خزانہ ڈی جے کمار نے دیر رات تک جاری رہی میٹنگ کے بعد یہ معلومات دی۔ جے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ 20 وزراء کے ایک گروپ نے پارٹی کیڈر اور حکام سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ جے کمار کے مطابق، اس خاندان نے جے للتا کی موت کے بعد پارٹی کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ پارٹی سربراہ ”
View more
Thu, 20 Apr 2017 02:24:44
سابق کارپوریٹر و ہسٹری شیٹر ناگاراج عرف بم ناگا نے بنگلورو کی ایک مقامی عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی عرضی داخل کی۔بم ناگا ' 14ا پریل کو اس کے گھر سے پولیس کی جانب سے 14.80کروڑ روپے کی منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کی ضبطی کے بعد سے فرار ہے۔ذرائع کے مطابق اپنی ضمانت کی عرضی میں ناگاراج نے کہا کہ عوام میں اس کی صاف شبیہ ہے اور پولیس اس معاملہ میں جھوٹے طور پر اسے ماخوذ کرتے ہوئے اس شبیہہ کو خراب کرنے کی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy