ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں چوری کی وارداتیں انجام دینے والا گجراتی ملزم مرڈیشور میں گرفتار

کنداپور میں چوری کی وارداتیں انجام دینے والا گجراتی ملزم مرڈیشور میں گرفتار

Mon, 15 Jun 2026 13:17:14    S O News
Lalajibhai Budhabhai Solanki


بھٹکل ،15/ جون (ایس او نیوز) کنداپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک گھر کا تالا توڑ کر اندر گھسنے اور وہاں سے نقد رقم  چرانے کے علاوہ ایک ہاسپٹل کے قریب پارک کی گئی اسکوٹر چوری کرنے والے ملزم کو بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں گرفتار کیا گیا۔
    
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت گجرات کے رہنے والے لال جی بدھابھائی سولنکی (37 سال)کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو کنداپور کے سنگم سرکل پر واقع ایک گھر کا  تالا توڑ نے کے بعد اندر گھس کر چوری کی واردات انجام دی گئی تھی ۔ جس کے دوران چوروں نے 10 ہزار روپے نقد رقم پر ہاتھ صاف کیا تھا ۔ اس ضمن میں کنداپور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا تھا ۔ 
    
اسی دن ونئے ہاسپٹل کے پاس پارک کیا گیا اسکوٹر چوری ہونے کا ایک اور کیس بھی درج کیا گیا تھا ۔
    
ان دونوں معاملات کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ملزم کا رہائشی پتہ معلوم کیا اور اس کی تلاش میں گجرات کے امریلی ضلع میں واقع ساور کنڈلا تک پہنچ گئی ۔ وہاں تلاشی کے دوران پولیس کو سراغ ملا کہ ملزم اتر کنڑا ضلع کے مرڈیشور میں مقیم ہے ۔ یہ بات پتہ چلتے ہی پولیس نے مرڈیشور میں کارروائی کی اور ملزم کو تحویل میں لیتے ہوئے تفتیش کی ۔
    
پولیس کے بیان کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران  اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گھر کے اندر گھس کر نقد رقم  اور ہاسپٹل کے قریب پارک کیا گیا اسکوٹر چرانے کی وارداتیں اسی نے انجام دی ہیں ۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مسروقہ اسکوٹر بر آمد کر لی ہے ۔
    
پولیس کی یہ کارروائی کنداپور ڈی وائی ایس پی ایچ ڈی کلکرنی اور کنداپور پولیس انسپکٹر جیا رام ڈی گوڑا کی رہنمائی میں انجام دی گئی ۔ 


Share: