ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بجرنگ دل کے اراکین کی تفصیلات اکٹھا کرنا جنوبی گوا کی ایس پی سنیتا ساونت کو پڑ گیا مہنگا؛ عہدے سے کیا گیا برطرف

بجرنگ دل کے اراکین کی تفصیلات اکٹھا کرنا جنوبی گوا کی ایس پی سنیتا ساونت کو پڑ گیا مہنگا؛ عہدے سے کیا گیا برطرف

Wed, 29 Jan 2025 16:48:28    S.O. News Service
بجرنگ دل کے اراکین کی تفصیلات اکٹھا کرنا جنوبی گوا کی ایس پی سنیتا ساونت کو پڑ گیا مہنگا؛ عہدے سے کیا گیا  برطرف

پنجی، 29/جنوری (ایس او نیوز  )بجرنگ دل کے اراکین کی تفصیلات اکٹھا کرنا جنوبی گوا کی ایس پی سنیتا ساونت کو اس قدرمہنگا پڑ گیا مہنگا کہ انہیں ان کے عہدے سے ہی برطرف کردیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے  مطابق  جنوبی گوا کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سنیتا ساونت کو پیر کی رات دیر گئے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، رپورٹ کے مطابق  یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب انہوں نے پولیس اسٹیشنوں کو ہدایت دی کہ وہ ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے سینئر رہنماؤں اور اراکین کی تفصیلات اکٹھی کریں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام طور پر ایس پی سطح کے تبادلے ریاستی حکومت کے احکامات پر کیے جاتے ہیں، لیکن اس معاملے میں، گوا پولیس نے سُنیتا ساونت کو وائرلیس پیغام کے ذریعے ہی برطرف کر دیا اور اینٹی نارکوٹکس سیل کے ایس پی ٹیکم سنگھ ورما کو جنوبی گوا کا نیا ایس پی مقرر کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے حوالے سے  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ، پیر کی صبح سنیتا ساونت کی جانب سے بھیجے گئے پیغام پر پولیس اسٹیشنوں  نے بجرنگ دل کے رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دی تھیں۔ جیسے ہی بجرنگ دل کے سینئر رہنماؤں کو اس کی اطلاع ملی، انہوں نے فوری طور پر حکام پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں ساونت کا تبادلہ کر دیا گیا۔


Share: