ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
    مودی کے دورے کے باوجود امریکہ نے ہندوستان کی ایک ارب 82 کروڑ روپئے کی امداد روک لی

    مودی کے دورے کے باوجود امریکہ نے ہندوستان کی ایک ارب 82 کروڑ روپئے کی امداد روک لی

    Mon, 17 Feb 2025 12:17:14 
    وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد امریکی صدر نے ہندوستان کے لیے مختص 21 ملین ڈالر (ایک ارب 82 کروڑ روپئے) کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایلن مسک کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ افیسی اینشی (ڈی او جی ای) نے اتوار کو یہ اطلاع دی
    امریکہ سے اسرائیل کو بھاری بموں کی کھیپ کی ترسیل

    امریکہ سے اسرائیل کو بھاری بموں کی کھیپ کی ترسیل

    Mon, 17 Feb 2025 11:37:57 
    اسرائیلی وزارت دفاع نے اتوار کو اعلان کیا کہ 2000 پاؤنڈ وزنی ایم کے-84 بھاری فضائی بموں کی کھیپ سمندر کے ذریعے اسرائیل پہنچا دی گئی ہے، جس کی منظوری حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا، "یہ بموں کی کھیپ اسرائیلی وزارت دفاع کے مشن اور ڈیفنس پروکیورمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ڈی پی ڈی) کے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ آتھرائزیشن یونٹ کے زیر انتظام ایک مشترکہ آپریشن کے تحت اسرائیل میں اتاری گئی،
    امریکی عدالت کا ایلون مسک کے خلاف فیصلہ، 'ڈی او جی ای' کے ٹریزری سسٹم تک رسائی پر پابندی

    امریکی عدالت کا ایلون مسک کے خلاف فیصلہ، 'ڈی او جی ای' کے ٹریزری سسٹم تک رسائی پر پابندی

    Sat, 15 Feb 2025 18:38:06 
    امریکہ کی ایک فیڈرل کورٹ نے ایلون مسک کی کمپنی، ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (ڈی او جی ای)، کے خلاف بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے مسک کی کمپنی کے حکام کو امریکی ٹریزری ڈپارٹمنٹ کے معاملات میں مداخلت سے روک دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ٹریزری ڈپارٹمنٹ کے پاس لاکھوں امریکی شہریوں کی انتہائی حساس اور ذاتی معلومات محفوظ ہیں، جن تک رسائی کا قانونی حق مسک کی کمپنی کو حاصل نہیں ہے۔
    امریکہ: ٹرمپ کا سرکاری ملازمین پر شکنجہ، 10 ہزار افراد کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    امریکہ: ٹرمپ کا سرکاری ملازمین پر شکنجہ، 10 ہزار افراد کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    Sat, 15 Feb 2025 18:13:21 
    امریکہ میں تقریباً 10 ہزار سرکاری ملازمین ٹرمپ کی پالیسیوں کی زد میں آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی ایلون مسک کے ساتھ مل کر ایک ہی دن میں 9500 سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ملازمین سرکاری زمین کے تحفظ سے لے کر ریٹائرڈ فوجیوں کی دیکھ بھال جیسے اہم امور انجام دے رہے تھے۔
    یرغمالیوں کی تاخیر پر ٹرمپ برہم، حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    یرغمالیوں کی تاخیر پر ٹرمپ برہم، حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    Sat, 15 Feb 2025 17:58:16 
    غزہ میں جنگ بندی کسی بھی وقت اختتام پذیر ہو سکتی ہے، اور اس حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ جمعہ کے روز (مقامی وقت کے مطابق) انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس ہفتہ کو دوپہر 12 بجے تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتا تو کسی بھی صورتحال کی پیش گوئی ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "سب کچھ ختم ہو جائے گا۔
    پاکستان: بلوچستان میں زوردار دھماکہ، ٹرک پر سوار 11 مزدور ہلاک، 7 زخمی

    پاکستان: بلوچستان میں زوردار دھماکہ، ٹرک پر سوار 11 مزدور ہلاک، 7 زخمی

    Sat, 15 Feb 2025 11:13:19 
    پاکستان کے بلوچستان علاقے میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، اور آج ایک بار پھر ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کی زد میں ایک ٹرک آ گیا۔ اس حادثے میں کم از کم 11 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ ٹرک کوئلہ کان کے مزدوروں کو لے جا رہا تھا، جب سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید افرا تفری مچ گئی۔
    اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ: بنگلہ دیش میں تشدد کے لیے شیخ حسینہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا، 1400 اموات کا ذکر

    اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ: بنگلہ دیش میں تشدد کے لیے شیخ حسینہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا، 1400 اموات کا ذکر

    Thu, 13 Feb 2025 12:29:49 
    اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں گزشتہ سال ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے لیے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اقوام متحدہ نے 12 فروری کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش کی سابقہ حکومت نے اقتدار کی حفاظت کے لیے مظاہرین پر منظم حملے کرائے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
    کابل بینک کے باہر زوردار دھماکہ، 25 افراد جاں بحق، 30 زخمی

    کابل بینک کے باہر زوردار دھماکہ، 25 افراد جاں بحق، 30 زخمی

    Wed, 12 Feb 2025 11:34:47 
    افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں آج ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ 11 فروری کی صبح کابل بینک کی ایک شاخ کے باہر پیش آیا، جس میں تقریباً 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
    مارک زکربرگ کا حیران کن انکشاف: 'پاکستان میں مجھے پھانسی کی سزا دلانے کی کوشش کی گئی'

    مارک زکربرگ کا حیران کن انکشاف: 'پاکستان میں مجھے پھانسی کی سزا دلانے کی کوشش کی گئی'

    Tue, 11 Feb 2025 19:15:59 
    میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انہیں پھانسی کی سزا دلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ زکربرگ نے کہا کہ ان کا پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اس لیے انہوں نے اس معاملے پر زیادہ تشویش نہیں کی۔