ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
    میانمار کا مغربی رخائن پر فضائی حملہ: 28 ہلاک، 25 زخمی

    میانمار کا مغربی رخائن پر فضائی حملہ: 28 ہلاک، 25 زخمی

    Mon, 20 Jan 2025 17:18:48 
    ایک جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پا چکا ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے، وہیں دوسری جانب ہندوستان کے پڑوس میں کشیدگی نے جنگ کی شکل اختیار کر لی ہے۔ میانمار نے مغربی رخائن میں فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ تقریباً 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
    ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے واشنگٹن میں خواتین کی قیادت میں بڑا احتجاج

    ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے واشنگٹن میں خواتین کی قیادت میں بڑا احتجاج

    Mon, 20 Jan 2025 11:53:50 
    ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے، اور اس موقع پر حلف برداری کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ تاہم، ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ہفتے کے روز واشنگٹن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد، جن میں اکثریت خواتین کی تھی، جمع ہوئے تاکہ نئے صدر کی حلف برداری کے خلاف اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر سکیں۔ مظاہرین نے ٹرمپ کی پالیسیوں اور بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
    غزہ میں جنگ بندی کے بعد عوام کا جشن منانے کا سلسلہ شروع

    غزہ میں جنگ بندی کے بعد عوام کا جشن منانے کا سلسلہ شروع

    Mon, 20 Jan 2025 11:05:31 
    غزہ پٹی میں پندرہ ماہ کی تباہ کن جنگ کے بعد آج اتوار کو جنگ بندی کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی پورے علاقے میں جشن کی فضا قائم ہو گئی۔ فلسطینی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی و مسرت کے جذبات کا اظہار کیا۔ جنگ کے دوران مشکلات جھیلنے والے لوگوں کے لیے یہ جنگ بندی امن اور امید کی نئی کرن لے کر آئی ہے۔
    عالمی ادارہ صحت کی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مالی مدد کی درخواست

    عالمی ادارہ صحت کی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مالی مدد کی درخواست

    Mon, 20 Jan 2025 10:45:40 
    دنیا اس وقت سنگین اور غیر معمولی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، جن کی وجہ سے 30 کروڑ سے زائد افراد کو فوری انسانی امداد درکار ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2025 کی ہیلتھ ایمرجنسی اپیل کے تحت 1.5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی درخواست کی ہے تاکہ عالمی سطح پر اہم صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پر صرف 22 فیصد قابو، ہلاکتیں 27 تک پہنچ گئیں

    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پر صرف 22 فیصد قابو، ہلاکتیں 27 تک پہنچ گئیں

    Sat, 18 Jan 2025 10:37:17 
    امریکہ کے جنوبی کیلیفورنیا کے لاس اینجلس علاقے میں جنگلات کی آگ ایک ہفتے بعد بھی بے قابو ہے۔ اس ہولناک آگ کے باعث اب تک 27 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ 12,000 سے زیادہ عمارتیں خاکستر ہو چکی ہیں۔ مقامی حکام نے ان جانی و مالی نقصانات کی تصدیق کی ہے۔
    اسرائیل-حماس میں 19 جنوری سے جنگ بندی؛ قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق، قطر نے نبھایا ثالثی کا کردار

    اسرائیل-حماس میں 19 جنوری سے جنگ بندی؛ قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق، قطر نے نبھایا ثالثی کا کردار

    Thu, 16 Jan 2025 03:00:05 
    کئی مہینوں کے مذاکرات اور کشمکش کے بعد قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا اعلان قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بدھ کو کیا۔
    برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد کی موت

    برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد کی موت

    Tue, 14 Jan 2025 17:01:24 
    جنوب مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات پیش آئے اور کم از کم 10 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
    جنوبی افریقہ کی غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 100 مزدور ہلاک

    جنوبی افریقہ کی غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 100 مزدور ہلاک

    Tue, 14 Jan 2025 16:36:13 
    جنوبی افریقہ میں غیر قانونی کان کنی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں تقریباً 100 مزدوروں کی موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ سانحہ اسٹلفونٹین شہر کے قریب بفیلفونٹین کی سونے کی کان میں پیش آیا، جہاں مزدور کئی ماہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ جب امدادی کوششیں کی گئیں تو معلوم ہوا کہ وہ بھوک اور پیاس کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
    جاپان میں شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر 6.9 کی شدت، سنامی کا انتباہ جاری

    جاپان میں شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر 6.9 کی شدت، سنامی کا انتباہ جاری

    Tue, 14 Jan 2025 11:33:17 
    دنیا بھر میں مسلسل آنے والے زلزلوں نے عوام کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ پیر کے روز جاپان کے کیوشو علاقے میں ایک شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 درج کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس زلزلے کے بعد سنامی کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔