ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہاکمبھ میلہ میں دوبارہ آتشزدگی، کئی ٹینٹس جل کر راکھ، مشقت کے بعد آگ پر قابو

مہاکمبھ میلہ میں دوبارہ آتشزدگی، کئی ٹینٹس جل کر راکھ، مشقت کے بعد آگ پر قابو

Tue, 18 Feb 2025 10:57:35    S O News

پریاگ راج، 18/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی )اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ میں ایک بار پھر زبردست آگ لگ گئی، جس نے کئی ٹینٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ٹینٹس میں کوئی عقیدتمند موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ واقعہ مہاکمبھ میلہ کے سیکٹر 8 میں پیش آیا، جہاں فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی مشقتوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ مہاکمبھ میلہ میں 2 روز قبل بھی آگ لگی تھی۔ اس وقت مہاکمبھ سیکٹر 18 اور 19 کے درمیان والے علاقہ میں کئی پنڈال آگ کی نذر ہو گئے تھے۔ اس حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی، لیکن تازہ واقعہ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تازہ آتشزدگی واقعہ ’کلپ واسیوں‘ کے ذریعہ خالی کیے گئے ٹینٹس میں پیش آیا۔ یہ آگ بہت خوفناک تھی اور تیزی کے ساتھ پھیل بھی رہی تھی۔ حالانکہ فائر بریگیڈ نے آگ کی گھیرابندی کر اسے قابو میں کر لیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فی الحال موقع پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

فائر بریگیڈ کے افسران نے بتایا کہ ’کوی مانس منڈل‘ کے 3 ٹینٹس آگ کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین تحفظ کمیٹی کے بھی 3 ٹینٹس جل کر خاک ہو گئے۔ اس حادثہ کے دوران ٹینٹس میں کوئی شخص تو موجود نہیں تھا، لیکن وہاں رکھا سارا سامان خاک ہو گیا۔


Share: