ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گوا نائٹ کلب دھماکہ: چار افراد گرفتار، تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں متوقع

گوا نائٹ کلب دھماکہ: چار افراد گرفتار، تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں متوقع

Mon, 08 Dec 2025 12:47:13    S O News
گوا نائٹ کلب دھماکہ: چار افراد گرفتار، تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں متوقع

پنجی، 8/ دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) گوا کے ’برچ بائی رومیو لین‘ نائٹ کلب میں ہفتہ کی رات ہوئی بھیانک آتشزدگی  کے بعد پولیس نےقانونی کارروائی کرتے ہوئے  نائٹ کلب کی انتظامی ٹیم کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے جن میں چیف جنرل منیجر، جنرل منیجر، بار منیجر اور گیٹ منیجر شامل ہیں۔ وہیں کلب مالکان اور ایونٹ منتظمین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس سلسلے میں حکومت نے 3 سینئر افسران کو معطل کر دیا ہے جنہوں نے حفاظتی معیار کی خلاف ورزیوں کے باوجود 2023 میں کلب کو چلانے کی اجازت دی تھی۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس میں جنوبی گوا کلکٹر، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹراور فارنسک لیب کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔ کمیٹی کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 پولس نے بتایا کہ  حادثے میں جو افراد زخمی ہوئے تھے،  اُن میں سے  پانچ  ابھی بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایڈمٹ زخمیوں میں  بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ گوا حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ  دیگر ریاستوں کے مہلوکین  اور نیپال  کے  ملازمین کی لاشوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔


Share: