ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آئی بی افسر بن کر لڑکی کو پھنسانے والا نکلا جعلساز، منگیتر کے اہل خانہ کو بھیجی فحش ویڈیوز

آئی بی افسر بن کر لڑکی کو پھنسانے والا نکلا جعلساز، منگیتر کے اہل خانہ کو بھیجی فحش ویڈیوز

Mon, 28 Jul 2025 19:49:37    S O News

آگرہ، 28/ جولائی (ایس او نیوز / ایجنسی) آگرہ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں خود کو انٹیلیجنس بیورو میں تعینات آئی پی ایس افسر ظاہر کرنے والے فَلَک مشرا نے شادی کے نام پر نہ صرف ایک لڑکی کو فحش ویڈیوز کے جال میں پھنسایا بلکہ منگنی کے بعد ان ویڈیوز کو اس کے سسرال والوں کو بھیج کر رشتہ توڑنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک میٹرومونیل سائٹ پر خود کو آئی پی ایس آفیسر بتا کر لڑکی سے دوستی کی، اور دفتر کے ضابطوں کا بہانہ بنا کر مہینوں تک ویریفکیشن کا ڈرامہ کرتا رہا۔ اسی دوران اس نے لڑکی سے فحش تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیے۔ جون میں لڑکی کی منگنی ایک شریف خاندان میں طے ہو گئی، لیکن 11 جولائی کو اس کے انسٹاگرام پر ایک فحش ویڈیو موصول ہوا جس کے ساتھ پانچ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ بھی کی گئی۔

جانچ کے دوران پتا چلا کہ یہی ویڈیوز لڑکی کے منگیتر، ساس، سسر اور دیور کو بھیج کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس حرکت سے دونوں خاندانوں میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ لڑکی کی والدہ کی شکایت پر کملانگر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 22 مارچ کو آگرا کینٹ کے رہائشی فَلَک مشرا کی پروفائل پر رشتہ طے ہوا تھا۔ اس نے اپنا گھرانہ ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پہلے لڑکی اور اس کے گھر والوں کی ویریفکیشن ہوگی، تب ہی بات آگے بڑھے گی۔ تھانہ انچارج سُنت شرما کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے اور معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔


Share: