ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / چاندنی چوک سیٹ پر مودِت اگروال کی جیت کے لیے کانگریس لیڈران کی حکمت عملی میٹنگ

چاندنی چوک سیٹ پر مودِت اگروال کی جیت کے لیے کانگریس لیڈران کی حکمت عملی میٹنگ

Sat, 18 Jan 2025 11:07:53    S.O. News Service

نئی دہلی ، 18/ جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)چاندنی چوک اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار مودِت اگروال علاقے میں مسلسل سرگرم ہیں۔ ان کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کانگریس لیڈران متحرک ہو چکے ہیں اور میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کانگریس کے سینئر لیڈران اور علاقے کی معزز شخصیات نے ایک اہم میٹنگ کی، جس میں انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران لیڈران نے کہا کہ کیجریوال حکومت کی گزشتہ 10 سال کی تاناشاہی اور چاندنی چوک کے رکن اسمبلی کی بدعنوانی سے عوام سخت ناراض ہیں۔ لوگ تبدیلی کے خواہشمند ہیں، اور اس بار انتخابات میں یہ ناراضگی واضح طور پر نظر آئے گی۔

کانگریس لیڈران نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ سبھی پارٹی لیڈران و کارکنان چاندنی چوک اسمبلی حلقہ میں ہر گھر تک پہنچیں گے تاکہ انھیں عآپ حکومت کی غلط پالیسیوں سے آگاہ کیا جائے۔ یہ لیڈران و کارکنان رابطہ مہم چلا کر کانگریس اور اس کی پالیسیوں کے بارے میں بھی لوگوں کو بتائیں گے۔ ووٹرس کو بتایا جائے گا کہ مودِت اگروال کو ووٹ دینا کیوں ضروری ہے۔

اس میٹنگ میں مودِت اگروال نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے جب عام آدمی پارٹی (عآپ) ھکومت کی منمانی اور غلط پالیسیوں کے خلاف منھ توڑ جواب دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب جیتنے کے بعد وہ چاندنی چوک کو نئی شکل عطا کریں گے۔ چاندنی چوک میں گندگی کے ڈھیر کی جگہ صاف صفائی دیکھنے کو ملے گی۔ چاندنی چوک کا مطلب کوڑا، گندی نالیاں، ٹوٹی سڑکیں، لٹکے ہوئے بجلی کے تار نہیں ہوگا، نہ ہی جگہ جگہ ٹریفک جام دیکھنے کو ملیں گے۔ لیکن ان مسائل سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ کانگریس کو کامیاب بنایا جائے۔ مدت اگروال نے بتایا کہ ان کا خواب چاندنی چوک کو دہلی کا ہی نہیں، بلکہ ملک کا سب سے خوبصورت علاقہ بنانے کا ہے۔


Share: