ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سیبی کی سابق چیئرپرسن مادھوی پوری بُچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

سیبی کی سابق چیئرپرسن مادھوی پوری بُچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

Mon, 03 Mar 2025 10:03:22    S O News

ممبئی،3/  مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)سیبی کی سابق چیئرپرسن مادھوی پوری بُچ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے شیئر مارکیٹ میں دھوکہ دہی اور ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں ممبئی پولیس کے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسپیشل اینٹی کرپشن بیورو کورٹ نے خود جانچ کی نگرانی کا اعلان کرتے ہوئے تفتیشی ایجنسی کو آئندہ ۳۰؍ دنوں  میں  اسٹیٹس رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مادھوی پوری بُچ کے خلاف عدالت نے یہ حکم تھانے کے صحافی سانَپ سریواستو کی پٹیشن پر سنایا ہے جس میں  الزام لگایا گیا ہے کہ سیبی کی سربراہ کی حیثیت سے وہ نہ صرف بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی میں  ملوث رہیں   بلکہ اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں  نے سیبی کے ضوابط کو بھی بالائے طاق رکھ دیا۔

عرضی گزار نے بطور خاص ایک معاملہ کی جانب عدالت کی توجہ مبذول کرائی ہے جس میں   سیبی کے اہلکاروں  کے ساتھ ساز باز کرکے اورسیبی ایکٹ ۱۹۹۲ء کے ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر دھوکہ بازی کے تحت ایک کمپنی کو اسٹاک ایکسچینج میں درج فہرست کرایا گیا۔ اینٹی کرپشن بیورو عدالت کے خصوصی جج، ایس ای بانگر نے معاملے کو سنگینی سے لیتے ہوئے اس کی جانچ کی ضرورت سے اتفاق کیا۔ انہوں  نے کہا کہ ’’ پہلی نظر میں   ضوابط کی سطح پر لاپروائی اور ساز باز کے ثبوت موجود ہیں اس لئے یہ ایک منصفانہ اور غیر جانبدارانہ جانچ کی ضرورت ہے۔


Share: