ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح 15 جنوری کو ہوگا

کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح 15 جنوری کو ہوگا

Wed, 08 Jan 2025 12:20:45    S.O. News Service

نئی دہلی  ، 8/ جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)کانگریس کا صدر دفتر 24 اکبر روڈ سے 9 کوٹلہ مارگ منتقل ہو رہا ہے، جہاں 15 جنوری کو نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح اندرا گاندھی بھون کے نام سے کیا جائے گا۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر اندرا گاندھی بھون، جو 9A، کوٹلہ روڈ پر واقع ہے، کا افتتاح 15 جنوری کو صبح 10 بجے ایک شاندار تقریب میں کیا جائے گا اور اس میں کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، شرکت کریں گی۔ پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اس جدید ترین سہولت سے آراستہ عمارت کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ "کانگریس کا نیا ہیڈکوارٹر، جسے ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، پارٹی کے قدآوروں کے وژن کو برقرار رکھنے کے مشن کی علامت ہے۔ اس تقریب میں ملک بھر سے نامور رہنما شرکت کریں گے۔ تقریباً 400 سرکردہ رہنماؤں کو اس تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جن میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان، مستقل اور خصوصی مدعوئین، ریاستی کانگریس کے صدور، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈران، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، پارٹی سکریٹری، جوائنٹ سکریٹریز، سربراہان شامل ہیں۔


Share: