ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شمالی ہندوستان میں بارش اور برف باری کا امکان، سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

شمالی ہندوستان میں بارش اور برف باری کا امکان، سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

Tue, 11 Feb 2025 17:05:31    S.O. News Service

نئی دہلی  ، 11/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)شمالی ہندوستان میں سردی کی شدت میں کچھ کمی آ گئی ہے، اور دوپہر کی ہلکی دھوپ نے لوگوں کو راحت پہنچائی ہے۔ تاہم، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان برقرار ہے۔ اسی دوران، اتر پردیش میں گہری دھند چھائی رہنے کی توقع ہے، جو سفری مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔ موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بنگلہ دیش میں طوفانی ہواؤں کا ایک دائرہ بنتا  نظر آ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اگلے پانچ دنوں تک اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ میں بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ اس دوران بادل گرج سکتے ہیں، آسمانی بجلی گر سکتی ہے اور تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی ریاستوں میں اب بھی برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت منفی تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

دہلی این سی آر میں ان دنوں موسم صاف ہے۔ تاہم ہوا کی رفتار میں کمی کی وجہ سے اس کا معیار گر گیا ہے۔ صبح اور شام میں قدرے سردی ہوتی ہے جب کہ تیز دھوپ کی وجہ سے دوپہر خوشگوار ہوتی ہے۔ اس سب کے درمیان محکمہ موسمیات نے 11 فروری اور 12 فروری کو دہلی میں موسم صاف رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔ آئندہ دو روز تک شدید سردی نہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، دن کے وقت جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

اتر پردیش میں بھی سردی کی شدت میں کمی آ رہی ہے لیکن آنے والے دنوں میں موسم خراب رہنے کی امید ہے۔ 11 فروری کو موسم صاف رہے گا تاہم مشرقی اور مغربی علاقوں میں دھند پڑ سکتی ہے۔ 12 فروری تک آسمان ابر آلود رہ سکتا ہے۔ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ 14 فروری تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بہار کا کم سے کم درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 فروری تک کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی راجستھان میں موسم خشک رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش میں برف باری اور کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا ایلرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 12 فروری تک بارش کا ایلرٹ بھی ہے۔


Share: