Tue, 29 Nov 2016 04:37:46
مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹوں پر پابندی کے اقدام کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کانگریس نے صدر ہند سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آج پارٹی کی طرف سے منائے گئے یوم طیش کے سلسلے میں ٹاؤن ہال کے روبرو ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جو غیر دانشمندانہ فیصلہ لے کر ملک کے عوام کو مشکلات میں دا
View more
Tue, 29 Nov 2016 04:15:47
مرکزی حکومت کے نوٹ بندی کے خلاف بائیں بازو کی بلائی گئی ایک دن کے ملک گیر بند کا جنوبی ریاستوں میں ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔تمل ناڈو میں جہاں حزب اختلاف کے لیڈران کو گرفتار کر لیا گیا وہیں کیرالہ میں بند کا کافی اثر دیکھنے کو ملا۔ تمل ناڈو میں مرکز کے نوٹ بندی کے طریقے کے خلاف ڈی ایم کی قیادت میں مظاہرہ کر رہی مختلف اپوزیشن جماعتوں کے سینکڑوں رہنماؤں کو آج گرفتار کر لیا گیا
View more
Tue, 29 Nov 2016 04:11:27
نوٹ بندی کی وجہ سے عام لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ساتھ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 04:04:52
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج خبردار کیا کہ نوٹ بندی کے خلاف وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ کریں گی اور کہا کہ اگر زیادہ قیمت والی نوٹ بندی واپس نہیں لی جاتی ہے تو وہ انہیں اقتدار سے ہٹا دیں گی۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 03:48:37
کانگریس لیڈراور سابق مرکزی وزیرکپل سبل نے آج دعوی کیا کہ نوٹ بند ی سے ہو رہی پریشانیوں سے جوجھ رہی عوام کانگریس کی طرف رخ کر سکتی ہے اور اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں یہ صاف نظر آئے گا۔سبل نے میڈیا سے ایک انٹرویو میں کہاکہ نوٹ بند ی سے عام آدمی کو بہت زیادہ تکلیف ہوئی ہے اور اس کا کانگریس کو سیاسی فائدہ ملے گا، بات اتر پردیش کے انتخابات کی کریں،تو اس فیصلے سے عوام کا ووٹ کانگریس کے حق میں بڑھنا
View more
Tue, 29 Nov 2016 03:38:12
پنجاب میں نابھا جیل سے فرارہوا خالصتانی حامی دہشت گرد ہرمندر سنگھ منٹو کو دہلی ہریانہ سرحد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسے خصوصی ٹیم نے سرحد پر گرفتار کیا۔منٹو کے ساتھ فرارہوئے دیگر پانچ خطرناک قیدی اب بھی فرار ہیں۔پولیس نے واردات میں استعمال کی گئی تیسری کار ہریانہ کیتھل سے برآمد کرلی ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 03:32:48
بلیک منی کی دھر پکڑ کے لیے نوٹ بند ی کے فیصلے کے بعد مرکزی حکومت اب غیر اعلانیہ آمدنی والوں پر شکنجہ کسنے کی تیاری کررہی ہے۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں آج انکم ٹیکس ترمیمی بل پیش کیا۔جیٹلی کی طرف سے پیش کئے گئے اس ترمیمی بل میں حکومت نے غیر اعلانیہ آمدنی پر ٹیکس، سرچارج اور پنالٹی لگانے کی سخت تجویز پیش کی ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 03:26:36
نوٹ بندی کی وجہ سے ملک کے سبھی شہروں میں لوگوں کو کرنسی بدلوانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ بینکوں نے بورڈ لگا دیا ہے کہ ان کے پاس کیش نہیں ہے۔لوگ صبح سے ہی لائنوں میں لگے رہتے ہیں اور بینک کیش نہ ہونے کی بات کہتے ہیں،اس کی وجہ سے کئی شہروں میں ماحول خراب ہوا ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 03:04:42
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کے گورنر ارجت پٹیل نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے نوٹ بند ی کو زندگی میں ایک بارہونے والا واقعہ بتایا۔ پٹیل نے کہا ہے کہ یہ پوری زندگی میں ایک بار ہونے والا واقعہ ہے، ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ جو کرنسی مارکیٹ میں گھوم رہی ہے اس کے 86فیصد حصے کو ایک ساتھ ہٹا دیا جائے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy