Sun, 04 Dec 2016 12:33:19
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامی تین ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:31:04
تھائی لینڈ پولیس کے مطابق انہوں نے کراچی فیکڑی میں آگ لگانے کے جرم میں ملوث ایک مشتبہ پاکستانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا نام عبدالرحمان ہے اور اس کی عمر چھیالیس برس بتائی گئی ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:29:16
افغانستان کے دارالحکومت سے ساٹھ کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں سیواکا میں افغان طالبان نے ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ایک نوجوان طالب علم کو پھانسی دے کر ہلاک کر دیا۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:25:30
کرپشن اسکینڈل کا سامنا کرنے والی خاتون صدر پارک گُون ہَے کے خلاف 171اراکین پارلیمنٹ نے مواخذے کی قرارداد پارلیمنٹ میں جمع کرا دی ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:23:37
تائیون کی صدر کے ساتھ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دس منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ٹرمپ کے مطابق تائیوانی صدر نے انہیں ٹیلی فون کر کے الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:15:51
شامی فوج مشرقی حلب میں باغیوں کو مزید پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اسد حکومت کی فوج باغیوں کے زیر قبضہ ایک اور علاقے طارق الباب میں فاتح انداز میں داخل ہو گئی ہے اور باغی اِس علاقے سے پسپا ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:14:03
جرمنی میں پولیس نے کہا ہے کہ انہیں مغربی ناروے سے ایک ایسا گیٹ ملا ہے جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ داخاؤ نامی کیمپ کا ہے جسے نازیوں نے یہودیوں کے لیے قائم کیا تھا۔اس گیٹ کے اوپر ایک عبارت لکھی ہے جس کا مفہوم ہے کام کرنے سے آزادی ملے گی۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:11:33
افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا ہے کہ افغانستان کو آئندہ سال فوج میں بدعنوانی اور قیادت کے مسائل کے بڑے چیلنج درپیش ہوں گے۔جنرل نکولسن نے پینٹاگان میں جمعہ کو کہا کہ افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے کچھ حصے اس سے متاثر ہیں اور اس کی وجہ سے میدان جنگ میں فوجیوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 11:59:30
اٹلی میں امریکا اور روس کے درمیان شام کے تنازع کے حوالے سے مذاکرات ایک با پھر ناکام ہو گئے۔ جمعہ کے روز ہونے والے ان مذاکرات میں امریکا اور روس کے وزراء خارجہ نے حصہ لیا مگر روس کی جانب سے صد بشارالاسد کی حمایت پر بدستور قائم رہا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy